معافی پائیں اور اپنے گناہ کو بھول جائیں

معافی پائیں اور اپنے گناہ کو بھول جائیں

اِس لئے کہ میں اُن کی بدکرداری کو بخش دوں گا ور اُن کے گناہ کو یاد نہ کروں گا۔  یرمیاہ 31 : 34

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا مسئلہ کیا ہے اور اس کے باعث آپ اپنے بارے میں کتنا بُرا محسوس کرتے ہیں۔ خُدا آپ سے پیار کرتا ہے اوروہ آپ سے ایک قریبی تعلق قائم کرنا چاہتا ہے۔ خُداوند یسوع مسیح میں اُس نے آپ کو ایک نئی زندگی بخشی ہے۔ وہ آپ کو مسیحی دوستوں کا ایک نیا خاندان بھی بخشےگا تاکہ آپ کو مُحبّت، قبولیت، حوصلہ افزائی اور مدد ملے۔ خُداوند یسوع مسیح جو آپ کے اندر رہتا اور آپ کی  فکر کرتا ہے کے وسیلہ سے آپ ایک فتح مند زندگی بسر کریں گے۔

جب آپ کوئی گناہ کرتے ہیں تو آپ توبہ کرکے معافی حاصل کرسکتے ہیں۔ جب خُدا آپ پر آپ کا کوئی گناہ ظاہر کرے تو اس کو مان لیں اورپھر اُس کی بھلائی کے کام دیکھ کر آپ حیران ہوں گے۔  خُدا نہ صرف ہمیں معاف کرتا ہے لیکن وہ ہم سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ ہماری خطاؤں کو بھول جائے گا۔

خُدا کا رحم عجیب ہے اورجب ہم اُس کی مُحبّت، معافی اور رحم کو پالیتے ہیں تو ہم یہ سیکھ لیتے ہیں کہ اپنی زندگی میں موجود اُن لوگوں کوجو ہمیں تکلیف پہنچاتے اور مایوس کرتے ہیں کس طرح یہی مُحبتّ، معافی اور رحم دیں۔ اگر آپ کسی سے ناراض ہیں تو میں یہ مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ آپ اس شخص پر وہی رحم کریں جو خُدا نے آپ پر کیا ہے۔ جتنا زیادہ آپ خُدا کی مٗحبّت کو حاصل کریں گے اور دوسروں تک اس مُحبّت کو پہنچائیں گے اتنا ہی آپ خوش ہوں گے۔

 

خُدا کا رحم ہر روز تازہ ہے۔ ہر روز ہم ایک نئی جگہ تلاش کر سکتے ہیں تاکہ آغاز کرسکیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon