
لیکن صادقوں [جو سمجھوتانہیں کرتے] کی راہ نورِ سحر کی مانند ہے جس کی روشنی دوپہر تک [تیاری کے لئے] بڑھتی [روشن اورصاف ] ہی جاتی ہے [جب تک کہ وہ اپنے جلال کو نہ پہنچ جائے]۔ (امثال ۴ : ۱۸)
خُدا کی آواز سُننے کا علم حاصل کرنے کی بہترین بات یہ ہے کہ ہم ہرروزنئی بات سیکھتے ہیں۔ یہ کوئی ہنر نہیں اورہم اِس میں مہارت حاصل نہیں کرسکتے؛ یہ ایک گہرا تعلق ہے جس سے ہم لطف اندوزہوتے ہیں۔ جیسے جیسے یہ تعلق بڑھتا جاتا ہے ہم اُس کے ساتھ زیادہ گہ ائی اورزیادہ موثر اندازمیں گفتگوکرنا سیکھتے ہیں؛ ہم پاک روح کی زیادہ نزدیکی میں چلنا سیکھتے ہیں؛ ہم زیادہ پُراعتماد ہو کردُعا کرنا سیکھتے ہیں؛ اورہم اس کی آواز زیادہ واضح طور پرسنُنا سیکھتے ہیں۔
کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ کا خُدا کے ساتھ تعلق بہت اچھّا چل رہا تھا ، آپ بہت خوش تھے اور پھر بغیر کسی ظاہری وجہ کے آپ بے چینی، اُکتاہٹ، فکرمندی یا مایوسی محسوس کرنے لگے؟ کیا کبھی آپ نے اپنے اور خدا کے تعلق میں کسی گڑبڑ کی وجہ سے پریشانی یا کچھ اور کرنے کی چاہ اور بے چینی محسوس کی؟ بہت دفعہ جب آپ اس طرح کی نشانیاں دیکھتے ہیں تو پاک روح آپ کو کچھ بتانے کی کوشش کررہا ہوتا ہے۔
جب آپ کی دعائیہ زندگی میں کوئی گڑبڑ پیدا ہوگی تو آپ کے باطنی انسان (آپ کی روح ،جو آپ کی زندگی کا وہ حصّہ ہے جو خُدا کے ساتھ شراکت کرتا ہے) کو پتہ چل جائے گا ، کیونکہ پاک روح آپ کی زندگی میں بستا ہے اوروہ آپ کو بتائے گا کہ خُدا کے ساتھ آپ کے تعلق میں کس وقت تبدیلی کی ضرورت ہے۔ بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ اعتماد سے روح کی پیروی کریں۔ خدا کو علم ہے کہ کب ہم گہرائی میں جانے کے لئے تیار ہیں اس وقت وہ ہمیں اپنے ساتھ شراکت اوراپنی آواز سننے کے لئےزیادہ گہرائی میں جانے کی تاکید کرے گا۔ خدا ہمیشہ کام کرتا رہتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم بھی اس کےساتھ کام کریں۔ کسی کام کو چھوڑنے یا نئےطریقہ سے اُس کو سرانجام دینے سے نہ ڈریں۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: یاد رکھیں خُدا کی آواز سُننا کوئی ہنر نہیں یہ ایک تعلق ہے۔