[نیک] اِنسان کی روِشیں خُداوند کی طرف سے قائِم ہیں اور وہ اُس کی راہ سے خُوش ہے [اور وہ خود کو آگے بڑھنے میں مصروف رکھتا ہے]۔ زبُور 23:37
اگر آپ چاہتے ہیں کہ خُدا آپ کو استعمال کرے تو ناکامی کے خوف سے باہر نکلیں اور وہ جیسے آپ کی راہنمائی کرتا ہے اُسی طرح اُس کی فرمانبرداری کریں۔ شُکر ہے، کہ خُدا نہ صرف آپ کے موجودہ حالات سے واقف ہے بلکہ وہ آپ کے مستقبل کے لئے بھی پُراُمید ہے۔ وہ نہ صرف یہ دیکھتا ہے کہ آپ نے کتنی کامیابی حاصل کی ہے، بلکہ وہ یہ بھی جانتا ہے کہ آپ اُس کی مدد سے اورکیا کیا کرسکتے ہیں۔ خُدا ہمیشہ ہمیں بلندیوں پر لے جانا چاہتا ہے اور وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ ہم پُراُمید ہو کرمستقبل کی طرف دیکھیں۔ آنے والے حالات سے نہ ڈریں کیونکہ خُدا سب کچھ جانتا ہے اورآپ اُس کے پاس محفوظ ہیں۔
خُدا کی پیروی کرنا اکثر دھند میں چلنے کے مترادف ہے۔ ہم صرف ایک یا دو قدم ہی آگے تک دیکھ سکتے ہیں لیکن جیسے جیسے ہم قدم آگے بڑھاتے جاتے ہیں، اگلے قدم واضح ہو جاتے ہیں۔ اگر ہم خُداوند پر بھروسہ کریں گے تو ہمارا سفر دلچسپ ہوتا جائے گا اور ہماری زندگی ہر قدم پر مہم جوئی اور خوشی سے بھری ہوگی۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، تیرا شُکریہ کہ تُو میرے قدموں کی راہنمائی کررہا ہے اور اُنہیں قائم کر رہا ہے۔ مجھے تجھ پر بھروسہ ہے کہ تُو ہر ایک قدم پر مجھے اس مستقبل کی طرف لے جائے گا جو تُو نے میرے لیے رکھا ہے۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے میری زندگی کے لیے اچھّی چیزوں کا منصوبہ بنایا ہے۔