ہر اِنسان کی ایک حَد ہے

ہر اِنسان کی ایک حَد ہے

تب موسی کے خُسر نے اُس سے کہا کہ تو اچھّا کام نہیں کرتا۔

اِس سے تو کیا بلکہ یہ لوگ بھی جو تیرے ساتھ ہیں قطعی گُھل جائیں گے کیونکہ یہ کام تیرے لئے بہت بھاری ہے۔ تو اکیلا  اِسے نہیں کر سکتا۔   خروج 18 : 17 – 18

خُدا نے موسیٰ کے خسر کو استعمال کیا تاکہ وہ اُسے بتائے کہ وہ بہت زیادہ کام کررہا ہے۔ اور یہی بات وہ آج مسیح کے بدن میں شامل بہت سے لوگوں سے کررہا ہے۔ بعض اوقات ہم سوچتے ہیں کہ ہم ناقابلِ تسخیرہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہمیں بتائے کہ فلاں  کام ہمارے بس سے باہر ہے، اور ہم اپنے احساسات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کام کرتے جاتے ہیں ۔

میں بھی کچھ ایسی ہی تھی اور ہمیشہ یہ سوچتی تھی کہ اگر میں کسی کام کا ارادہ کرلوں گی تو وہ کام میں کرسکتی ہوں ۔ میں پورے طور پر اس بات کے لئے قائل تھی کہ میں نےجو ارادہ کیا ہے میں اُسے پورا کرہی لوں گی۔ اگر کوئی مجھے کہتا کہ ایسا ممکن نہیں ہے تو ایسی بات سُن کرمیں اور بھی پکا ارادہ کرلیتی تھی تاکہ اُن کو غلط ثابت کرسکوں۔ پھر میں نے یہ جانا کہ اگر ہم سب کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور یہ نہیں سمجھتے کہ کچھ کام کرنا مشکل ہیں تو ہم خود کو نقصان پہنچائیں گے۔ میں نے اپنی صحت کا نقصان اُٹھا کر یہ بات سیکھی۔ ہم اپنی حد سے زیادہ کام نہیں کرسکتے اور اگر ہم ایسا کریں گے تو ہم نقصان اُٹھائیں گے۔

سچائی یہ ہے کہ : خُدا ہمیں کسی ایسے کام کے لئے قوت نہیں دے گا جس کام کے لئے اس نے ہمیں بلایا نہیں ہے لیکن جو کام وہ ہمیں کرنے کے لئے کہتا ہے اِس کے لئے وہ ہمیں ہمیشہ قوت اور صلاحیت بخشے گا تاکہ ہم وہ کام خوشی اور اطمینان سے کرسکیں۔ خُدا چاہتا ہے کہ آپ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوں اور اگر آپ مسلسل دباؤ کے نیچے ہیں توآپ ایسا نہیں کرسکتے ۔


کیا آپ کو اپنی زندگی میں کچھ تبدیلیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ صحت مند، مطمئین اور متوازن زندگی بسر کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon