پر داؤُد نے خُداوند اپنے خُدا میں اپنے آپ کو مضبُوط کِی۔ 1 سموئیل 30 : 6 …
ہمیں کوئی بھی دن عام نہیں لگے گا اگر ہم ہر دن کے آغاز میں خُدا کی طرف سے دیئے گئے تحفے کے لیے اس کے شُکر گزار ہوں گے۔ ایک غیر معمولی رویہ ایک عام دن کو تیزی سے ایک حیرت انگیز مہم جوئی میں بدل سکتا ہے۔ یسوع نے کہا کہ وہ اس لیے آیا ہے تاکہ ہم زندہ رہیں اور اس سے لطف اندوز بھی ہوں (دیکھیں یُوحنا 10:10)۔ اگر ہم اس سے لطف اندوز ہونے سے انکار کرتے ہیں تو اس میں کسی کا قصور نہیں بلکہ ہمارا اپنا ہے۔
میں یہ تجویز کرنا چاہوں گی کہ آپ اپنی خُوشی کی ذمہ داری خود اُٹھائیں اورکبھی کسی اور کو یہ کام نہ سونپیں کہ وہ آپ کو خوش رکھیں۔ آپ جو کچھ کرتے ہیں اسے کنٹرول کر سکتے ہیں لیکن دوسرے لوگ جو کچھ کرتے ہیں اس پرآپ قابو نہیں رکھ سکتے۔ اس لیے اگرآپ دوسروں کواپنی خُوشی کا ذریعہ سمجھتے اور ان پر انحصار کرتے ہیں تو آپ اکثر اوقات ناخوش ہو سکتے ہیں۔ زبُور نویس داؤد کہتا ہے کہ اُس نے خُداوند میں اپنے آپ کو مضبوط کیا ہے اور اگر وہ ایسا کر سکتا ہے تو ہم بھی کر سکتے ہیں۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ میں اس نئے دن کے لیے شُکر گزار ہوں جو تُو نے مجھے دیا ہے۔ دوسروں کے اعمال یا رویوں سے قطع نظر، میں اس دِن سے لطف اندوز ہوں گا/گی کیونکہ تُو میری خُوشی کا منبع ہے۔