
کیونکہ میرے باپ کی مرضی یہ ہے کہ جو کوئی بیٹے کو دیکھے اور اُس پر اِیمان لائے ہمیشہ کی زِندگی پائے اور مَیں اُسے آخِری دِن پِھر زِندہ کروں۔ یُوحنّا 6 : 40
ایک مسیحی کے لیے زندگی کا مطلب صرف قوانین کی پیروی کرنا اور اصولوں کی فہرست کو پورا کرنا ہرگزنہیں ہے۔ ہاں، خُدا زندگی گزارنے کے لیے ہماری راہنمائی کرتا اورہمیں ہدایات دیتا ہے، لیکن یہ مذہبی فرائض نہیں ہیں؛ یہ وہ اصول ہیں جو ہماری مدد کرتے ہیں تاکہ ہم شادمانی، کثرت کی، افراط کی زندگی کو تلاش کریں جِسے ہمیں دینے کے لیے خُداوند یسوع مسیح نے اپنی جان دی۔
خُدا چاہتا ہے کہ آپ "مذہب” سے آگے نکلیں اوراُس کے ساتھ گہرے، قریبی، شخصی تعلق میں زندگی بسر کریں۔ خُدا کی قربت کا یہی مطلب ہے۔ وہ کوئی شریعت پرست، سرد اور ناقابلِ رسائی دیوتا نہیں ہے۔ خُدا آپ کا آسمانی باپ ہے جوآپ سے بِنا کسی شرط کے وفاداری سے مُحبّت کرتا ہے۔
آپ کے ماضی میں چاہے جو بھی ہوا ہو، چاہے آپ کتنی بار ناکام ہوئے ہوں، چاہے آپ کو لگتا ہو کہ آپ کو بہت سے نقصانات سہنے پڑے ہیں لیکن ان سب کے باوجود آپ خُدا کے ساتھ قریبی رشتےمیں رہ سکتے ہیں۔ وہ آپ کو معاف کرے گا۔ وہ آپ کو تسلّی دے گا۔ وہ آپ کے ساتھ چلے گا۔ اور وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور نہ ہی آپ سے دستبردار ہوگا۔
خُدا آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ آپ کو پیار کرتا ہے۔ آپ کو آج صرف اُس کی مُحبّت حاصل کرنی ہے۔
ہر روز خُدا کی قربت میں رہنے کا مطلب صرف یہ ہے کہ خُدا کی مُحبّت کوحاصل کریں اوراس کے بدلے میں اس سے مُحبّت کریں۔