خبردار! کوئی کِسی سے بدی کے عِوض بدی نہ کرے بلکہ ہر وقت نیکی کرنے کے درپَے رہو۔ آپس میں بھی اور سب سے۔ 1 تھِسّلُنیکیوں 5 : 15
کسی چیز کی خواہش کرنے سے ہماری چاہت کے مطابق نتائج برآمد نہیں ہوتے۔ خُدا آپ کو جو کچھ بھی کرنے کے لئے کہتا ہے اُس کو پورا کرنے کے لئے پورے جوش کے ساتھ کام کریں۔
مَیں نے ایک بار ایک کہانی سُنی جس میں چار لوگ تھے اور اُن کے نام تھے ہر کسی کو، کوئی نہ کوئی، کوئی بھی، اور کسی نے نہیں تھا۔ ایک اہم کام سرانجام دینے کی ضرورت تھی، اور ہرکسی کو یقین تھا کہ کوئی نہ کوئی اس کام کو ضرور کردے گا۔ کوئی بھی وہ کام کر سکتا تھا، لیکن کسی نے نہیں کیا۔ ہرکسی کو غصہ آیا کیونکہ یہ سب کا کام تھا۔ سب نے سوچا کہ کوئی بھی یہ کام کر سکتا ہے، لیکن کسی کو یہ اندازہ نہیں ہوا کہ کوئی بھی ایسا نہیں کرے گا۔ آخر میں، ہر کسی نے دوسروں پرالزام لگایا جب کسی نے وہ نہیں کیا جو کوئی بھی کر سکتا تھا۔
کہانی کا سبق سادہ ہے: اگر آپ دیکھتے ہیں کہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور آپ میں اسے کرنے کی صلاحیت ہے، تو خُدا نے آپ کو جو موقع دیا ہے اُس کے لیے شُکر گزار ہوں اور وہ تبدیلی بنیں جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، میں اُن نعمتوں اور تحائف کے لیے جو تُو نے مجھے دیئے ہیں بہت شُکر گزار ہوں۔ مجھ پر ظاہر کر کہ تُو مجھ سے کیا کروانا چاہتا ہے، اور پورے دِل سے اس کی پیروی کرنے میں میری مدد کر۔ مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ تیری مدد سے مَیں تبدیلی لا سکتا/سکتی ہوں۔