ہر قسم کے حالات میں اطمینان

ہر قسم کے حالات میں اطمینان

اپنی ساری فکر(اپنی ساری پریشانیاں، اپنی ساری فکریں، ساری تشویش، ایک ہی بار میں ہمیشہ کے لئے) اُسی پر ڈال دوکیونکہ اُس کو تمہاری فکر ہے۔  1 پطرس 5 : 7

وہ اطمینان جو سب چیزوں سے بالاتر ہے اُس کوپا لینا بڑی عظیم بات ہے (فلپیوں 4 : 7)۔ جب  حالات ایسے ہوں  جس کا نتیجہ پریشانی، اضطراب، افسردگی اور فکر مندی ہو اور ایسے میں آپ کے اندر اطمینان موجود رہے تو یہ حالت بیان سے باہر ہے۔ دنیا اس قسم کے اطمینان کو ڈھونڈتی ہے۔ آپ اس کو خرید نہیں سکتے؛ یہ برائے فروخت نہیں ہے۔ یہ خُدا کی طرف سے ایک مفت انعام ہے جو اُس وقت ملتا ہے جب ہم اس کے ساتھ ایک مضبوط اور نہ ٹوٹنے والا تعلق قائم کرتے ہیں اور اِس کے سبب سے جو خوشی ملتی ہے وہ بیان سے باہر ہوتی ہے۔

اطمینان اُس وقت آتا ہے جب آپ اپنا بوجھ خُداوند پر ڈال دیتے ہیں ۔۔۔۔ جب آپ اپنی فکریں خود اُٹھانے کی بجائے اُس پر ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ جتنا جلد آپ ایسا کریں  گے یہ اتنا ہی اچھّا ہے۔ جیسے ہی کوئی مسئلہ آپ کے سامنے آتا ہے اُسی لمحہ اُسے خُداوند کے سُپرد کردیں۔ اس کو خود سے حل کرنے کی کوشش بھی نہ کریں۔ جتنا آپ انتظارکریں گے اتنا ہی فکر اور پریشانی سے پیچھا چھڑانا مشکل ہوجائے گا۔

کیونکہ خُدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے اِس لئے ہم غیر معمولی اطمینان اورخوشی کو حاصل کرسکتے ہیں … یہاں تک کہ ایذا رسانی کے دوران بھی۔ صرف وہی ہمیں اطمینان  دے سکتا ہے۔ یہ بیان سے باہر اطمینان کا مطلب ہے۔ 

وہ اِیماندار جس کے پاس خُداوند یسوع مسیح کے ساتھ  تعلق کے باعث خُدا کا اطمینان موجود ہے  وہ زندگی کے سخت ترین طوفانوں میں بھی اطمینان پا سکتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon