یا بے حوصلگی کی روح کے ساتھ زندگی بسر کریں۔ خوش خبری یہ ہے کہ اگر آپ خدا کی طرف نظرکریں گے اور اس کو اجازت دیں گے کہ وہ آپ کو بڑھائے توآپ کا رویہ اور وضع بدل جائے گی۔زبورنویس فرماتا ہے کہ خُدا میری سِپر، میرا فخر اور میرا سرفراز کرنے والا ہے۔اس جملہ پرغور کریں ’’میرا سرفرازکرنے والا۔‘‘جب ہمیں کوئی شخص سرجھکائے ہوئے نظرآتا ہے تو ہم سوچتے ہیں کہ یاتووہ افسردہ ہے یااُداس ۔اگر آپ بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں تو آج یہ جان لیں کہ خُدا آپ کو اورآپ کی روحوں کو سرفراز کرسکتا ہے۔یاد رکھیں کہ خداہمارے لئے ایک مستقبل اور اُمید سے بھرا منصوبہ رکھتا ہے۔ کیونکہ وہ ہمارے ساتھ ہےاس لئے ہم اس کی مرضی کے مطابق سوچ اور اقرارکر سکتے ہیں۔ ہر نئے حالات کےساتھ ہم مثبت رویے کی مشق کر سکتے ہیں۔ اور جب ہمارے حالات میں زیادہ چیلنجز اور مشکلات ہوں توہم خدا سے توقع کریں کہ وہ ان میں سے بھلائی پیدا کرے گاجیسا کہ اس نے اپنے کلام میں وعدہ کیا ہے۔یہ دُعا کریں:اَے خدا تو میرا فخر اور میرا سرفرازکرنے والاہے۔ میں تیری طرف نگاہیں کرنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں۔ میری مدد کرتاکہ میں اپنا دھیان تیری طرف لگاوٗں اور تجھ پر بھروسہ کروں تاکہ میری زندگی کےلئے تیرے اچھے منصوبے آج ہی پورے ہو