خُدا ہمارے لئے نعمتوں کوانتخاب کرتا ہے

…اِنسان کچھ نہیں پاسکتا [وہ کسی چیز کا وعویٰ نہیں کرسکتا، وہ خود سے کچھ حاصل نہیں کرسکتا] جب تک اُس کو آسمان سے نہ دیا جائے۔[جو نعمتیں انسان کو آسمان سے دی جاتی ہیں اُس کو اُن پر راضی رہنا چاہیے؛ اِس کے علاوہ کوئی منبع نہیں ہے۔]   (یُوحنّا ۳ : ۲۷)

میرا خیال ہے کہ جب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں یا جب وہ رُوحانی نعمتوں، فطری صلاحیتوں اور خُدا کے بلاوے کے معاملہ میں اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ کرتے ہیں تو کچھ بہت افسوس ناک وقوع پذیر ہوتا ہے۔ موازنہ کرنے اور مقابلہ کرنے کے سبب سے ہماری وہ خوشی جاتی رہتی ہے جو ہمیں اپنی حیثیت اوراس کام کے کرنے سے حاصل ہوتی ہے جس کے لئے خُدا نے ہمیں بلایا ہے۔

آج کی آیت ہمیں ہدایت دیتی ہے کہ جو نعمت یا نعمتیں ہمارے پاس ہیں ہم اُن سے مطمئین رہیں۔ یہ نعمتیں خُدا ہمیں عطا کرتا ہے اس لئے جو نعمتیں وہ ہمیں دیتا ہے ہمیں ان میں خوش رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک خُدا نہ چاہے ہمیں اور نعمتیں نہیں ملیں گی۔ ہمیں پاک رُوح پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے یہ یقین رکھتے ہوئے کہ اُسے ہماری مدد کے لئے زمین پر بھیجا گیا ہے تاکہ زمین پر اور ہم میں سے ہر ایک کی زندگی میں خُدا کی مرضی پوری ہو۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی  ہوں کہ اس سچائی پر دھیان دیں کہ خُدا نے پاک رُوح کو ہمارے اندر بسنے کے لئے بھیجا ہے۔ دراصل وہ ہراس شخص کے اندر بستا ہے جس نے حقیقی طور پرخُداوند یسوع کو اپنا نجات دہندہ مان لیا ہے۔ پاک رُوح کو اس لئے بھیجا گیا ہے کہ ہمیں  چھٹکارے کے اُس دِن تک محفوظ رکھے جب تک خُداوند یسوع اپنوں کو لینے کے لئے آ نہیں جاتا۔ وہ ہماری راھنمائی کے لئے ہم سے بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اُس چیز کی معموری تک ہماری راھنمائی کرے جس کے لئے خُداوند یسوع نے اپنی جان دی۔ جب ہم اپنے بلاوے کے برخلاف جھگڑتے یا اپنی حیثیت اور وراثت کے بارے میں بے سکون رہتے ہیں تو ہم پاک رُوح کے کام اور فیصلوں کے برخلاف لڑتے ہیں۔ ہمیں اُس کی اوراُس کی آواز کی تابعدرای کرنے کی ضرورت ہے۔ جو نعمتیں اُس نے ہمارے اندر رکھی ہیں ان کو چمکانے کی ضرورت ہے اور اس سے مدد لے کرصبر سے پورے طورپر خُدا کے جلال کے لئے زندگی گزارنے کی ضرورت ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: مطمئین ہونا خُدا کی شُکرگزاری ہے۔ اِس طرح ہم اسے کہتے ہیں کہ ہم اُس پر بھروسہ کرتے ہیں اور جو کچھ وہ ہمارے لئے کرتا ہے ہم اُس کی تعریف کرتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon