کیونکہ یہی خُدا ابدلآباد ہمارا خُدا ہے۔ [یہاں تک کہ] یہی موت تک ہمارا ہادی رہے گا۔ (زبور ۴۸ : ۱۴)
یہ جان کرمیرے اندرسنسنی پھیل جاتی ہے کہ ہمارا ایک راہنما ہے جو ہرروز ہمارے ساتھ ہے۔ یہ جاننا کتنی خوشی کی بات ہے کہ ہماری راھنمائی کے لئے کوئی ہمارے ساتھ ہے تاکہ اس بات کی یقین دہانی کرے کہ ہم زندگی کی ایک منزل سے اگلی منزل تک پہنچ جائیں گے۔
سفر کے دوران بعض اوقات ڈیو اور میں گائیڈ کی خدمات حاصل کرتے ہیں تاکہ وہ اہم مقامات دیکھنے میں ہماری ٹھیک راھنمائی کرے۔ ایک دفعہ کسی جگہ ہم نے گائیڈ کے بغیر سیر کرنے کی ٹھانی؛ وجہ یہ تھی کہ ہم آزادی سے گھومنا پھرنا چاہتے تھے۔ لیکن ہمیں جلد ہی پتہ چل گیا کہ راہنما کے بغیر ہمارا وہ سفر تقریباً ضائع ہوچکا تھا۔ ہرروز دن کا بیشتر حصہ راستہ تلاش کرنے میں گزر جاتا تھا کیونکہ ہم راستہ سےبھٹک جاتےتھے۔ اپنی اس غلطی سے ہم نے یہ سیکھا کہ وقت کے صحیح استعمال کے لئے ایک گائیڈ کی پیروی کرنا ضروری ہے اوریہ اِدھر اُدھر بے مقصد آوارگی کرنے سے بہترہے۔
مجھے یقین ہے کہ ہمارے سفر کی یہ مثال واضح کرتی ہے کہ بہت سے لوگ زندگی میں اِسی طرح کرتے ہیں۔ ہم اپنی راہیں خود متعین کرنا چاہتے ہیں، اپنے راہنما خود بننا چاہتے ہیں اور اپنی سہولت کے لئے اپنی مرضی کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اکثر ہم راستہ بھٹک جاتے ہیں اور اپنا وقت ضائع کرتے ہیں۔ آج کی آیت میں خُدا نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ زندگی میں ہماری راھنمائی کرے گا۔ وہ پاک رُوح کے وسیلہ سے ایسا کرتا ہے اوراگر ہم اس سے اپنی راھنمائی کی درخواست کریں گے وہ ہم سے بات کرے گا اور ہمیں بتائے گا کہ کہاں جانا ہے اورکیا کرنا ہے۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اپنی زندگی کے ہر لمحہ میں یہاں تک کہ موت تک آپ جہاں بھی ہوں خُدا وہاں ہے!