خُداوند یسوع مسیح کا فضل [احسان اور روحانی برکت] اور خُدا کی مُحبّت اور رُوح القّدس کی شراکت (رفاقت اور شمولیت اور حصّہ داری) تم سب کے ساتھ ہوتی رہے۔ (۲ کرنتھیوں ۱۳ :۱۴)
صلیب پر جان دینے سے پہلے خُداوند یسوع مسیح نے اپنےشاگردوں سے کلام کیا تاکہ وہ اس کے بغیر زندگی گزارنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ اس نے ان کو بتایا کہ جب وہ چلا جائے گا باپ ایک اور مددگار بھیجےگا یعنی پاک روح، جو اُن کے اندر رہے گا ۔۔۔۔۔۔ جس کی خدمت صلاح کاری، مدد، زور بخشنا، شفاعت کرنا، وکالت کرنا، گناہ سے آگاہ کرنا اورراست بازی کے لئے قائل کرنا ہے۔ پاک روح اُن کے ساتھ نزدیکی رفاقت میں رہنے کے لئے آئے گا، تمام سچائی کی راہ بتانے اور خُداوند یسوع مسیح کے ساتھ وارث ہونے کی حیثیت سے اُن کو وہ سب دینے کے لئے جو اُن کا ہے (دیکھیں یوحنا ۱۶ : ۷ ۔ ۱۵ ؛ رومیوں ۸ : ۱۷)۔
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں خُدا کا پاک روح ہمیں دینے کا مقصد یہ تھا کہ ہم اُس کے ساتھ قریبی تعلق قائم کریں اور جو کچھ وہ دینا چاہتا ہے اس کو حاصل کریں۔ اگر ہم اس کو اجازت دیں کہ وہ ہمیں تسلی دے، صلاح کاری کرے، سیکھائے، اوردوسرے اور کام کرے جن کا خُدا نے ہم سے وعدہ کیا ہے توہمیں اُس کی آوازسُننی ہے کیونکہ اُس کی خدمت کا ایک حصّہ ہماری راھنمائی کرنا، ہماری مدد کرنا اورہم سے کلام کرنا بھی ہے ۔
ہمیں اپنی زندگی میں پاک روح کی ضرورت ہے، جو خُدا نے ہمیں بخش دیا ہے۔ اور جتنا ہم چاہیں ہماری اس کے ساتھ شراکت اُتنی ہی قریبی اور گہری ہوسکتی ہے۔ ہمیں بس اتنا کرنا ہے کہ اس کے ساتھ رہنے کا وقت مقرر کریں اور اُس سے کہیں کہ وہ ہم سے بولے اور ہمارا دِل اپنے کلام کے لئے کھولے۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کے ساتھ آپ کا تعلق اتنا ہی گہرااور نزدیکی ہوسکتا ہے جتنا آپ چاہتے ہیں۔