ہم سب لے پالک ہیں

چنانچہ اُس نے [اپنی مُحبّت میں ] ہم کو بنایِ عالم سے پیشتر اُس میں چن [ ہمیں اپنے لئے الگ کیا اپنوں کی مانند] لیااور اُس نے اپنی مرضی کے نیک ارادہ کے موافق ہمیں اپنے لئے پیشتر سے مقرر کیا(مقرد کیا، محبت میں ہمارے لئے منصوبہ تیار کیا) کہ یسوع میسح کے وسیلہ سے اُس کے لے پالک (ظاہر کئے گئے) بیٹے ہوں۔                          (افسیوں ۱ : ۴۔ ۵)

جب میں اپنے شوہر ڈیو سے ملی میں تئیس سال کی تھی اورمیرا ایک نو مہینے کا بچّہ بھی تھا جو میرے پہلے شوہر سے پیدا ہوا ۔ میری پہلی شادی میرے پہلے شوہر کی بےوفائی اور مجھے چھوڑ دینے کے باعث ختم ہوگئی تھی۔

جب ڈیو نے مجھے شادی کی پیشکش کی تو میں نے اُن سے کہا کہ، ’’ آپ جانتے ہیں کہ میری پہلی شادی سے میرا ایک بیٹا بھی ہے اوراگر آپ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اُسے بھی قبول کرنا پڑے گا۔‘‘

ڈیو نے مجھے خوبصورت جواب دیا: ’’میں تمہارے بیٹے کو تو اچھّی طرح نہیں جانتا، لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ میں تم سے پیار کرتاہوں، اورمیں ہر اس چیز اور شخص سے مُحبّت کروں گا جو تمہاری زندگی کا حصّہ ہے۔‘‘

لوگ بہت حیران ہوجاتے ہیں جب انُہیں پتہ چلتا ہے کہ ڈیوڈ لے پالک ہے۔ لوگ ہمیشہ اسے بتاتے ہیں کہ وہ اپنے باپ سے بہت ملتا جلتا ہے جب کہ جسمانی طور پر ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ اس کےاندر ڈیو کے جینز نہیں ہیں۔

جب خُدا ہمیں اپنا لے پالک بناتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ ہم بالکل اُس کی مانند دکھائی دیں۔ لے پالک ہونے سے پہلے ہماری اس سے کوئی مشابہت نہیں ہوتی، لیکن جس طرح لے پالک فرزند اپنے نئے والدین کی عادات اپنانا شروع کردیتے ہیں اورجیسے جیسے ہمارا اُس کے ساتھ تعلق گہرا ہوتا جاتا ہے ہم بھی خُدا کے کردار کو اپنانا شروع کردیتے ہیں۔

جب میں خُدا کے خاندان میں لے پالک کے طور پر داخل ہوئی، میں بالکل بھی اپنے آسمانی باپ کی طرح نہیں تھی لیکن کئی سالوں میں میں تبدیل ہوچکی ہوں اوراُمید ہے کہ لوگ اب دیکھ سکتے ہیں کہ میں اپنےآسمانی باپ سے مشابہت رکھتی ہوں۔ میں مُحبّت، صبر، دوسروں کے لئے رحم،شُکرگزاری اور دوسری بہت سے باتوں میں ترقی کر چکی ہوں۔ خُدا آپ کی زندگی میں بھی ایسی تبدیلیاں پیدا کرنا چاہتا ہے اور ان کی زندگیوں میں بھی جن سے آپ مُحبّت کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  آپ ہر روز خُدا کی صورت پر بنتےجاتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon