
کیونکہ جس طرح ہمارے ایک بدن میں بہت سے اعضا ہوتے ہیں اور تمام اعضا کا کام یکساں نہیں۔ اُسی طرح ہم بھی جو بہت سے ہیں مسیح (مسیحا) میں شامل ہو کرایک بدن ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کے اعضا [باہمی طور پرایک دوسرے پر منحصر]۔ (رومیوں ۱۲ : ۴ ۔۵)
آج کی آیت ہمیں اُن مختلف نعمتوں کے بارے میں سیکھاتی ہے جو انفرادی طور پر ہمیں دی گئی ہیں۔ ہم مسیح میں ایک بدن کے اعضا ہیں اور وہ سر ہے۔ بدن کو ٹھیک طور پر کام کرنے کے لئے تمام اعضا کو سر کے ساتھ جڑے رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسم کے مختلف حصّے مل کرکام کرتے ہیں؛ وہ ایک دوسرے سے حسد نہیں کرتے اور نہ ہی مقابلہ کرتے ہیں۔ ہاتھ جوتا پہننے میں پاوٗں کی مدد کرتا ہے ۔ پاوٗں ضرورت کے مطابق بدن کو لئے چلتا ہے۔ منہ تمام بدن کے لئے بات کرتا ہے۔ بدن کے بہت سے اعضا ہیں؛ اُن سب کا کام یکسا ں نہیں ہے لیکن یہ سب مل کر ایک ہی مقصد کے لئے کام کرتے ہیں۔ مسیح کے روحانی بدن کو بھی اِسی طرح کام کرنا چاہیے۔ اس لئے جب پاک رُوح نے پولس کو رومیوں کا خط تحریر کرنے کی تحریک بخشی تو اس نے جسمانی بدن کی مثال استعمال کی۔
جب ہم خُدا کے اِرادہ کے برعکس کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں تواپنی زندگیوں میں بہت دباوٗ محسوس کرتے ہیں۔ لیکن جب ہم وہ کام کرتے ہیں جس کےلئے خُدا نے ہمیں مخصوص کیا ہے ہم خوشی، اطمینان اورعظیم برکات کا تجربہ کرتے ہیں۔ ہمیں پاک رُو ح کےساتھ مِل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اپنے منفرد اور خاص کام کو سرانجام دیں۔ جب خُدا آپ کو کوئی نعمت بخشتا ہے یا کسی کام کی قابلیت دیتا ہے آپ اس کام میں ماہر ہوں گے، پس جس کام میں آپ مہارت رکھتے ہیں اُس کو کرنا شروع کردیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اگر آپ چاہتے ہیں کہ خُدا آپ کو استعمال کرے تو پھر ضرورت کو تلاش کریں اور اُس کو پورا کریں۔