ہم کیا کریں؟

ہم کیا کریں؟

’’ہم نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں کیونکہ اگر بے دل نہ ہو نگے تو عین وقت پر کاٹیں گے ۔‘‘(گلتیوں ۶: ۹)

اس دنیا میں ہمیں ہر طرح کے مسائل ،پریشانیوں اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہی زندگی ہے ۔ اس حقیقت سے واقف ہونے کے بعد اب ہم کیا کریں ؟

ہمیں مطمئن اور ثابت قدم رہنا چاہئے ۔ دوسرے  الفاظ میں ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے !  ہماری زندگی میں حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں  اگر ہم ہمت ہارنے سے انکار کر یں گے تو فتح ہماری ہے۔

یاد رکھیں کہ  ہو سکتا ہے کہ مشکلات کی آگ میں پاک روح ہماری زندگی میں کوئی عظیم کام کر رہا ہے ۔وہ حالات کے مطابق نہیں چلتا۔  اگر میَں او ر آپ پاک روح پر سچے دل سے یقین رکھتے ہیں تو ہمیں حالا ت کے دھارے میں نہیں بہنا چاہیے  !وہ  صرف ہمارے اچھے وقت میں ہمارے ساتھ  نہیں  رہتا بلکہ ہمارے مشکل وقت میں بھی ہمارےساتھ ہے ۔

پس اگر ہم قائم رہیں اور اس کی پیروی کریں تو وہ  ہر طرح کے حالات میں ہماری رہنمائی کرے گا ۔  اس کا مطلب ہے کہ ہم دعا میں مشغول رہیں، اپنے وعدے پر قائم رہیں، ایمان میں ثابت قدم رہیں ، اور خد اکے کلام  اور اس کے وعدوں کو مضبوطی سے تھامے  رہیں۔

کئی مرتبہ  جب کام ہماری توقع کے برخلاف  آہستگی سے ہوتے ہیں تو ہم راستہ بدل لیتے ہیں ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہمارا دشمن اس موقع پر ہمیں ضرور ورغلانے آ جاتاہے !لیکن یا د رکھیں ، کہ شاید یہی وہ وقت ہے جب خد اپنا  کوئی عظیم کام کرنے کو ہے ۔ہمیں یہ    بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خدا  محض  ہماری شخصی زندگی کےبارےمیں ہی مصروف عمل نہیں رہتا بلکہ  اس کا مقصد ہمیں  اس کام کے لئے تیار کرنا  بھی ہے جو وہ ہمارے وسیلہ سےکرناچاہتا ہے۔

 میَں جانتی ہوں کہ زندگی کئی مرتبہ بہت مشکل  لگتی ہے لیکن  میَں یہ بھی جانتی ہوں کہ اگر ہم ثابت قدم رہیں گے تو خدا ضرور ہماری مدد کرے گا۔ آئیں خدا کے اس کلام پر قائم رہیں جو  گلتیوں ۶: ۹میں مرقوم ہے ’’ہم نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں کیونکہ اگر بے دل نہ ہو نگے تو عین وقت پر کاٹیں گے ۔‘‘

میَں آپ سے وہی سوال دوبارہ پوچھتی ہوں : ہم کیا کریں؟میرا جواب ہے کبھی ہمت نہ ہاریں! آپ کا جواب کیاہے؟

یہ دُعا کریں۔

اے خداوند میرا ایمان ہے کہ تو میری زندگی کے مشکل وقت میں بھی میرے ساتھ ہے ۔آج میَں  تیری فرمانبرداری میں ثابت قدم  رہنے اور ہمت نہ ہارنے کا وعدہ کرتا/کرتی ہوں ۔ آمین

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon