ہنسنے کی طاقت

ہنسنے کی طاقت

مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لِئے کہِیں کہ تُم مُجھ میں اِطمِینان پاؤ۔ دُنیا میں مُصِیبت اُٹھاتے ہو لیکن خاطِر جمع رکھّو [ہمت باندھو؛ بھروسہ کرو، یقین کرو، بے خوف رہو] مَیں دُنیا پر غالِب آیا ہُوں۔ [مَیں نے دُنیا کو تمہیں نقصان پہنچانے کی طاقت سے محروم کر دیا ہے اور تمہارے لیے اسے فتح کر لیا ہے۔یُوحنّا 33:16

ہنسنے کے لیے خُدا کی تعریف کریں— یہ بڑا شاندار تحفہ ہے! ہنسی میں زبردست طاقت ہے، اور یہ وہ چیز ہے جسے ہم جتنا زیادہ استعمال کریں گے اتنا ہی عقلمندی کی بات ہوگی۔ بحیثیت مسیحی ہم بہت سی چیزوں کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں — ہمارے گناہ، خود سے کمال کی توقع، اپنی ذاتی ترقی، اور لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے کی کوشش کرنا۔ ہم بھاری بوجھ اُٹھا کر پھرتے ہیں جو یسوع نے کبھی نہیں چاہا تھا کہ ہم اُٹھائیں۔

اگر ہم تھوڑا سا مزید ہنسیں گے — خُوش رہیں گے، "خُوش ہو جائیں” — ہمیں معلوم ہوگا کہ تھوڑی سی ہنسی ہمارا بوجھ ہلکا کر دیتی ہے۔ جس دُنیا میں ہم رہتے ہیں اِس میں فکر کرنے کے لیے بہت کچھ دستیاب ہے، لیکن ہمیں ایک انتخاب کرنا ہے کہ ہم خوش رہنے اور ہنسنے کے لئے کچھ نہ کچھ تلاش کریں گے۔ خوش رہنے کے لیے ہر موقع سے فائدہ اُٹھائیں!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تیری خُوشی میری طاقت ہے اور یہ کہ ہنسی ایک اچھی دوا ہے۔ میری مدد فرما کہ میں وہ بوجھ نہ اُٹھاؤں جو تُو نے مجھے اُٹھانے کے لیے نہیں کہا۔ سُکون سے رہنے اور خوشی کی طاقت سے لطف اندوز ہونے میں میری مدد کر۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon