یاد رکھنے کا وقت

یاد رکھنے کا وقت

اور اُن کو [سنجیدگی سے] یاد آیا کہ خُدا اُن کی چٹان اور حق تعالیٰ اُن کا فِدیہ دینے والا ہے۔  زبُور78 : 35

بعض حالات اور بعض باتیں بھولنے کے لیے ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، جب پولس رسول نے کہا کہ وہ چیزیں جو پیچھے رہ گئیں وہ اُن کو بھول گیا ہے تو اس کا مطلب یہ تھا کہ اب وہ ماضی کی غلطیوں پرنہیں پچھتائے گا (دیکھیں فلپیوں 13:3)۔ یسعیاہ نبی کے صحٖفہ میں، ہمیں پُرانی باتوں کو یاد نہ رکھنے کی تعلیم دی گئی ہے کیونکہ خُدا ایک نیا کام کر رہا ہے۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ہمیں ماضی میں جکڑے رہنے کی ضررورت نہیں ہے۔

ہمیں ماضی کو بھلانے کے بارے میں بہت سا کلام سنایا جاتا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ بعض اوقات اس کلام کی کی ضرورت بھی ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہمیں یہ بھی سکھایا جانا چاہیے کہ ماضی میں خُدا نے ہمارے لئے بھلائی کے بے شمارکام کئے ہیں اور ہمیں اُن کو شُکرگزاری کے ساتھ یاد رکھنا چاہیے اورہمیں چاہیے کہ ہم اپنی آئندہ نسل کوبھی شُکرگزاری کرنا سکھائیں۔ شُکر گزار دل وہ دل ہے جو خُدا کی مُحبّت اور معجزاتی کاموں کو یاد رکھتا ہے اور اُنہیں دُنیا کے ساتھ بانٹتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ کہ تُو نے میرے لئے ماضی میں حیرت انگیز کام کیے ہیں اور میں اُن کے لئے تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں۔ میری مدد کر کہ تیری بھلائی کو ہمیشہ یاد رکھوں اور اُسے آنے والی بڑی اور بہتر چیزوں اور اپنے ایمان کی مضبوطی کے لیے استعمال کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon