
کسی کو رتھوں کا اور کسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہے پر ہم تو خُداوندا اپنے خُدا ہی کا نام لیں گے۔ زبور 20 : 7
اِیمان کی بہت سے صورتیں ہیں۔ بہرحال ان میں سے سب سے بہترین صورت ہے بھروسہ! بھروسہ ایک ایسی چیز ہے جو ہمارے پاس موجود رہتا ہے اور ہم اس کے بارے میں فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم اس کے ساتھ کیا کریں گے۔ کس شخص یا کس بات پر بھروسہ کرنا ہے اس کا فیصلہ ہم خود کرتے ہیں۔
آپ کا بھروسہ کس چیز پر ہے؟ اپنی نوکری پر، اپنے مالک پر، بینک اکاؤنٹ یا آپ کا بھروسہ اپنے دوستوں پر ہے؟ شاید آپ کا بھروسہ خود پر ہے، آپ کے ماضی کی کامیابیوں پر ہے، تعلیم، خُداداد خوبیوں یا مال ودولت پر ہے۔ یہ سب چیزیں عارضی ہیں، اور تبدیل ہونے والی ہیں۔ صرف خُداوند لاتبدیل ہے۔ صرف وہی ایک چٹان ہے جو ہلائی نہیں جاسکتی۔
خُدا کے فرزندوں کی حیثیت سے ہمیں یہ یقین ہونا چاہیے کہ خُدا ہمیں ہماری موجودہ مشکلات سے نکال سکتا ہے، جیسا کہ اُس نے ہمیں ماضی میں چھٹکارا دیا تھا۔ اِسی بنا پر ہم اپنا بھروسہ درست جگہ پر ٹکا سکتے ہیں اور وہ ہے صرف خُدا۔
بھروسہ ہلایا نہیں جاسکتا کیونکہ اَب یہ خُدا میں محفوظ ہے۔ بھروسہ میں کوئی گڑبڑ نہیں ہوسکتی کیونکہ اس کو اپنی سمجھ پر تکیہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھروسہ ہمت نہیں ہارتا اور نہ ہی مضطرب ہوتا ہے۔ بھروسے کو یقین ہے کہ خُدا بھلا ہے۔ اور خُدا سب چیزوں سے بھلائی پیدا کرسکتا ہے!
خُدا پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کریں ۔ اس کا اَجر بڑا ہے۔