یسوع ایک فریسی نہیں ہے

یسوع ایک فریسی نہیں ہے

جو اُس پر اِیمان لاتا ہے(اُس سے لپٹا رہتا، بھروسہ کرتا اور تکیہ کرتا )اُس پر سزا کا حکم نہیں(جو اُس پربھروسہ کرتا ہے وہ عدالت میں نہیں پیش ہوگا، اُسے رَد نہیں کیا جائے گا اور کوئی سزا کا حکم نہیں) یوحنا ۳ : ۱۸

خدا چاہتا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو اُن کے ماضی کے ایسے زخموں سے شفا بخشے جو رَد کئے جانے کی وجہ سے لگے تھے۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ یہ جان لیں کہ وہ آپ کو کبھی رَد نہیں کرے گا۔ وہ متی ۱۱: ۲۸میں فرماتا ہے کہ اَے محّنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہوئے لوگوسب میرے پاس آوٗ۔ میں تم کو آرام دوں گا۔ یہ آیت اُن لوگوں کی طرف اشارہ کرتی ہے جو کامل ہونے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اورجب ناکام ہو جاتے ہیں توجرم کے احساس تلے دب جاتے ہیں۔

یوحنا ۳: ۱۸ میں خُداوند یسوع اُن لوگوں سے گفتگوکررہے ہیں جو فریسیوں کی روایت پر عمل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ فریسیوں کو خوش کرنے کے لئے وہ بہت کوشش کررہے تھے ۔۔۔۔ اور ایسے لوگ آج بھی ہمارے اِرد گرد موجود ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ بھی کسی ایسے شخص کوضرور جانتے ہوں گے ۔۔۔ جو یہ پیغام دیتا ہے کہ ’’اگر تم میرےمعیار(کامل طور پر) کے مطابق چلو گے اور مجھے خوش کرو گے تو میں تمہیں قبول کروں گا۔ اوراگر تم ایسا نہ کرو گے تو میں تمہیں رَد کروں گا اور تم سے پیار نہیں کروں گا۔‘‘

خُداوند یسوع فریسی نہیں ہے۔ وہ یوحنا ۳ : ۱۸ میں فرماتا ہے کہ جو اُس پر اِیمان لاتا ہے وہ اُس کو رَد نہیں کرےگا۔اُس پراِیمان اور بھروسہ رکھیں۔ پھر آپ اس کی دی گئی حقیقی خوشی اورکثرت کی زندگی میں داخل ہوں گے ۔


یہ دُعا کریں:

اَے  خُدا مجھے پیاراور قبول کرنے کے لئے تیرا شکر ہو۔ میں اپنے پورے دِل سے تجھ پراِیمان رکھتا/رکھتی، تجھے پیار کرتا/کرتی، تجھ پر بھروسہ اور تکیہ کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon