یہ آپ کا مستقبل ہے

یہ آپ کا مستقبل ہے

اِسی لئے میں خود بھی کوشش میں رہتا ہوں (اپنے بدن کو مارتا ہوں، اپنے جسمانی احساسات، بدنی خواہشات اور دنیاوی آرزوؤں کو مردہ کرتا ہوں،ہر طرح سے کوشش کرتا ہوں) کہ خُدا اور آدمیوں کے باب میں میرا دِل مجھے کبھی ملامت نہ کرے( بےداغ، بےعیب ہو)۔   اعمال 24 : 16

ایک رومی شاعر ہوریس یوں لکھتا ہے کہ ’’اپنی سوچ پر قابض ہوں ورنہ یہ آپ پر بادشاہی کرے گی۔‘‘ دشمن آپ کی سوچ پر قابض ہونا چاہتا ہے، وہ آپ کی سوچ کو پوری طرح سے اپنے قابو اور اثر میں لینا چاہتا ہے، لیکن آپ کو اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ اس پر قابض ہونے کی کنجی یہ ہے کہ اپنی سوچ کو منظم کرنا سیکھیں، اور اپنے آپ کو یہ یقین دلانے کی مشق کریں کہ آپ نظم و ضبط کے مالک ہیں اور اسی سے آغاز ہوگا۔ جیسا کہ میرے بیٹے نے ایک بار مجھ سے کہا ‘‘نظم و ضبط نظم و ضبط ہی ہوتا ہے!’’

بہت سے لوگ نظم و ضبط کے موضوع کے تعلق سے بات کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ لیکن اگر آپ اس قوّت،آزادی، خوشی اور فتح کو سمجھ جائیں جو نظم وضبط سے آپ کی زندگی میں پیدا ہوتا ہے تو آپ اُسے خوشی سے گلے لگائیں گے۔


آج کا قوّی خیال:

اگر میں اس وقت اپنی سوچ کو نظم و ضبط میں رکھوں گا/گی تو یہ مستقبل میں میرے لئے وہ فصل پیدا کرے گی جو میں چاہتا/چاہتی ہوں۔

 

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon