یہ اتنا پیچیدہ نہیں ہے

یہ اتنا پیچیدہ نہیں ہے

میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جوکوئی اِس پہاڑ سے کہے تو اُکھڑ جا ور سمندر میں جا پڑ اور اپنے دِل میں شک نہ کرے بلکہ یقین کرے کہ جو کہتا ہے وہ ہوجائے گا تو اُس کےلئے وہی ہوگا۔  مرقس 11 : 23

لوگ یہ سوچتے ہیں کہ زندگی بڑی پیچیدہ ہے لیکن اکثر ایسے لوگ خود معاملات کوضرورت سے کہیں زیادہ پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔ خُدا کے لئے اپنی زندگی کو بسر کرنا بالکل بھی پیچیدہ کام نہیں ہے۔

ایک بچّے کی زندگی پر غور کریں کہ اس میں کس قدر سادگی اور خالص پن ہوتا ہے۔ کچھ بھی ہوجائے بچے خوش رہتے اور مزے کرتے ہیں۔ وہ شادمان، بے فکر اور پریشانیوں سے آزاد ہوتے ہیں۔ اور بچّوں کو جو بات بتائی جاتی ہے وہ اس پر یقین کرلیتے ہیں۔ یہ ان کی فطرت میں شامل ہے کہ وہ مکمل بھروسہ کرتے ہیں اور ہر روز اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

جتنا ہم خُدا کے نزدیک جاتے ہیں اتنا ہی ہم بچّوں کی مانند بنتے جاتے ہیں۔ اگر چہ بے شک خُدا چاہتا ہے کہ ہم اپنے رویے میں پختہ ہوں لیکن وہ ہم سے یہ بھی چاہتا ہےکہ ہم اُس پر بھروسہ اور انحصار کا رویہ اپنائیں اوریہ ایک سادہ اور بچّوں کی فطرت کی مانند ہے۔ جب خُدا آپ سے کلام کرتا ہے یا اگر آپ خُدا کے کلام میں کوئی بات پڑھتے ہیں تو آپ سادگی سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ "میں خُدا پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں اور میں اِیمان رکھتا/رکھتی ہوں کہ یہ سچ ہے!” یہ بات اتنی ہی سادہ ہے۔

اگر خُدا کہتا ہے کہ وہ مجھے خوشحالی بخشے گا تو میں خُدا پر بھروسہ کرتی ہوں کہ یہ سچ ہے! اگر خُدا کہتا ہے کہ وہ مجھے شفا بخشے گا تو میں خُد اپر بھروسہ کرتی ہوں کہ یہ سچ ہے! اگر خُدا کہتا ہے کہ وہ میری مدد کرے گا تاکہ میں اُن کو معاف کرسکوں جو مجھے تکلیف پہنچاتے ہیں تو میں خُدا پر بھروسہ کرتی ہوں کہ یہ سچ ہے۔ اگر خُدا کہتا ہے کہ ہے وہ میرے ساتھ ہے اور میں کبھی بھی تنہا نہیں ہوں تو میں خُدا پربھروسہ کرتی ہوں کہ یہ سچ ہے!

سب سے سادہ کام جو آپ کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ آپ خُدا پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کریں اور اپنی زندگی کے ہر حصہ میں اُس کے کلام پر عمل کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon