
کیونکہ میرا جوا ملائم ہے (فائدہ مند، اچھّا ہے ۔۔۔۔۔ سخت، تکلیف دہ، تیز، بھاری نہیں ہے بلکہ آرام دہ، پُرفضل اورخوشگوار ہے) اور میرا بوجھ ہلکا۔ متّی 11 : 30
اُس وقت جب آپ اپنے کام سے خوشی محسوس نہیں کر رہے ہوتے تو یہ ایک مضبوط نشان ہے کہ جو کچھ خُدا آپ کے وسیلہ سے کرنا چاہتا تھا وہ اُس نے پورا کر لیا ہے۔ جب آپ کے اندر یہ سوچ پیدا ہونا شروع ہوجائے کہ اب یہ کام مشکل ہوتا چلا جارہا ہے اوراس سے مجھے کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا توپھرشکایت نہ کریں، الزام نہ دیں اور نہ ہی اس کام کو جاری رکھیں تا ایسا نہ ہو کہ آپ تھک کر چور ہوجائیں۔ یہ کہنے کی دلیری اور جرات کریں کہ ‘‘میں نے ایک لمبے عرصہ تک ایک خاص انداز میں کام کیا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ اب خُدا میری راہنمائی کررہا ہے کہ میں کچھ اور کروں’’
جب ہم خُدا پر بھروسہ کرتے ہیں اور اس کی راہنمائی میں چلتے ہیں تو زندگی خوشی سے بھرپور اور سہل ہوجاتی ہے۔ خُدا سے دُعا کریں کہ وہ آپ کی اس راہ پر راہنمائی کرے جہاں وہ آپ کو لے جانا چاہتا ہے ۔۔۔۔ چاہے اس کے لئے آپ کو تبدیل ہی کیوں نہ ہونا پڑے۔