۔اپنے شکوک پر اعتبار نہ کریں (اپنے شکوک پر شک کریں)

اپنے شکوک پر اعتبار نہ کریں

محبت سب کچھ سہہ لیتی ہے سب کچھ یقین کرتی ہے سب باتوں کی امید رکھتی ہے۔سب باتوں کی برداشت(کمزور ہوئے بغیر) کرتی ہے۔ ۱ کرنتھیوں ۱۳: ۷

پہلا کرنتھیوں ۱۳: ۷ میں ہمیں واضع طور پر محبت کے حقیقی معنی بتائے گئے ہیں۔ میں دیانتداری سے اقرارکرنا چاہتی ہوں کہ اس کلام پر عمل کرنا میرے لئے ایک مشکل کام تھا۔

چھوٹی عمرہی سے مجھے سکھایا گیا تھا کہ ہوشیار رہوں اور ہر کسی پراعتبار نہ کروں۔ لیکن جب میں نےمحبت کے وصائف کو جان لیا اوریہ کہ محبت ہمیشہ سب باتوں کا یقین کرتی ہے اس وقت میری سوچ بدل گئی۔

اچھے تعلقات کے لئے جو خوبیاں ضروری ہیں شک ان کےخلاف کام کرتا ہے۔ اعتباراور بھروسے سے زندگی میں خوشی آتی ہے اور یہ تعلقات کوپورے طور پر بڑھنےمیں مدد کرتے ہیں۔ لیکن شک تعلقات کو ناکارہ کردیتا ہے بلکہ عموماً اُن کو تباہ کر دیتا ہے۔

یہ بھی سچ ہے کہ لوگ کامل نہیں ہیں اورکئی بارلوگ ہمارے اعتبار کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہیں لیکن اصول یہ ہے کہ اگر ہم لوگوں میں اچھی باتیں تلاش کریں گے توبہت سے منفی تجربات سے بچا جا سکتا ہے۔

اگرآپ شک کی بیماری میں متبلا ہیں توآج یہ بات یاد جان لیں کہ خوبصورت پاک روح ہم میں موجود ہے جو ہماری سوچوں کو بھٹکنے سے روکتا ہے۔ آئیں اس سے مانگیں تاکہ وہ ہمارے شکوک بھرے خیالات کو محبت بھرے خیالات میں بدل دے۔


یہ دُعا کریں:

اے خدا میں سمجھتا/سمجھتی ہوں کہ ہمیشہ دوسروں پر اعتبار نہ کرنا اور شک کرنا تعلقات کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ مجھ پر ظاہر کرکہ کس طرح دوسروں کے لئےاپنا دل کھولوں اور ہر حالت میں بہترین کی توقع کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon