۔بیماری صِرف جِسمانی نہیں ہوتی!

۔بیماری صِرف جِسمانی نہیں ہوتی!

خُداوند خُدا کی روُح مجھ پر ہے کیونکہ اُس نے مجھے مسح کیا تاکہ حلیموں کو خوشخبری سنُاوں۔اس نے مجھے بھیجا ہے کہ شکِستہ دلوں کو تسلی دوں ۔ قیدیوں کے لیے رہائی اور اسیروں کے لئے آزادی کا اِعلان کروُں۔ (یسعیاہ  ۶۱: ۱)

بائبل ہمیں سکھاتی ہے کہ یسوُع  دُنیا میں آیا تاکہ ہمارے زخموں کا علاج  کرے شکِستہ دلوں کو جوڑے اور تسلی دے، راکھ کے بدلے سہرا، اور ماتم کی جگہ خوشی کا روغن بخشے (دیکھیے یسعیاہ ۶۱: ۱ سے ۳)

بہت سے مسیحی اِس حوالہ کو پڑھتے اور جانتے ہیں کہ خُدا ہمیں جسمانی اور روحانی بیماریوں سے شفا دیتا ہے، لیکن اِس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔ سچ یہ ہے کہ ہمارے جذبات ہماری بناوٹ کا حصہ ہیں اور یہ بھی ہمارے دوسرے حصوں کی طرح بیمار پڑ سکتے ہیں۔

آجکل دُنیا ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے جو جذبات کے درد میں مبتلا ہیں۔ جِس کی وجہ اکثر بدسلوکی، رّد کیا جانا، دستبرداری، دھوکہ دینا، مایوسی،  دوسرے کے بارے میں راۓ دینا، تنقید یا منفی طرز عمل ہیں ، جو دوسروں سے ملتے ہیں۔ جذباتی درد جسمانی درد سے کہیں زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ  لوگ  محسوس کرتے ہیں کہ اِسے چھپانا چاہیے اور  دِکھاوا کرتے ہیں کہ یہ اصل نہیں ہے۔

اگر آپکی زندگی میں کوئی جذبات پر مبنی زخم ہے تو آپکو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یسوُع آپکو شفا دینا چاہتا ہے۔ یہ سوچنے کی غلطی نہ کریں کہ وہ صِرف آپکی روحانی اور جسمانی زندگی میں دِلچسپی رکھتا ہے۔ اپنے زخم اُس کے پاس لے جائیں۔ آپکو جِس جگہ بھی چوٹ لگتی ہے یسوُع آپکو شفا دینا چاہتا ہے!

یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند، میں تیرا شُکر کرتی  ہوں کہ تو میرے ہر حصہ کا خیال رکھتا ہے… بشموُل میرے جذبات کا۔ مجھے جو بھی جذبات پر مبنی زخم یا درد ہے، میں تیرے آگے لاتی ہوُں۔ میں جانتی ہوُں کہ تو  مجھے شفا دے کر بحال کر سکتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon