۔خدا آپکو شرمندگی سے بچاتا ہے

۔خدا آپکو شرمندگی سے بچاتا ہے

تمہاری (پچھلی) خجالت کا عوض دو چند ملے گا۔وہ اپنی رسوائی کے بدلے اپنے حصہ سے خوش ہوں گے۔پس وہ اپنے ملک میں دو چند کے مالک ہوں گے ( جو اُن کے قبضہ میں ہے ) اور ان کو ابدی شادمانی ہوگی۔  (یسعیاہ ۶۱: ۷ )

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ گنُاہ سے پہلے آدم اور حواّ کے لیے زندگی کیسی ہوگی؟

پیدایش ۲: ۲۵ ہمیں بتاتی ہے کہ آدمؔ اور اُسکی بیوی دونوں ننگے تھے اور شرماتے نہ تھے۔ میرے خیال میں اِس کے علاوہ، کہ وہ دونوں کپڑوں کے بغیر تھے،  یہ حوالہ ایک اور بات کرتا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے پوری طرح  واقف اور مخلص تھے؛ کسی نقاب کے پیچھے چھپے ہوۓ نہیں تھے، اور کوئی کھیل نہیں کھیل رہے تھے۔ وہ اپنی ذات میں جینے کے لیے آزاد تھے کیونکہ اُنہیں شرمندگی کا احساس نہیں تھا۔ اور پھر جیسے ہی اُن سے گناہ سرزد ہوا، وہ چھپ گئے (دیکھئے  پیدایش ۳: ۶ ــ ۸)

اگر یسوُع نے اپنا کام صلیب پر نہ کیا ہوتا تو آج ہم سب گناہ کی شرمندگی میں جی رہے ہوتے۔ لیکن اُس کی قُربانی کی وجہ سے بنی نوع انسان کے پاس پورا موقع ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اور خُدا کے ساتھ کامل آزادی سے باہم مل کر رہ سکیں۔

بدقسمتی سے ہم میں سے بیشتر لوگ اب بھی  شرمندگی کے بوجھ کے ساتھ رہتے ہیں، اگرچہ خُدا کا کلام ہم سے وعدہ کرتا ہےاور یقین دلاتا ہے کہ وہ ہمیں آزاد کر  سکتا  ہے ۔(یسعیاہ  ۶۱: ۱)۔ خُدا آپکو شرمندگی سے رہائی دے سکتا ہے۔ اُس سے دعا کریں اور مانگیں کہ وہ آپکو شرمندگی سے رہائی دے جو آپ کے اندر بڑھتی رہتی ہے۔

 یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند، میں نے شرمندگی سے آزادی حاصل کر لی ہے، جسے تو نے میرے لیے صلیب پر خریدا تھا۔ اب مجھے چھپنے کی اور خود کو ناکارہ محسوس کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ تو نے میرے گناہ مِٹا دئیے ہیں اور اب میَں تیرے حضور آزادی  سے رہنا چاہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon