۔خُدا کی منظوری کو اپنا ذریعہ بنائیں

۔خُدا کی منظوری کو اپنا ذریعہ بنائیں

لشکروں کا خُدا وند ہمارے ساتھ ہے۔ یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ  (ہمارا اوُنچا بُرج اور ہمارا گڑھ) ہے۔

سیلاہ: [رُکیں اور سکوُن سے اِس پر غور کریں)! (زبوُر ۴۶: ۱۱)

ہمارے معاشرے میں آجکل عدم تحفظ کا مرض بیشمار لوگوں کی زندگی کی خوشیاں چھین رہا ہے، اور اُنکے رِشتوں میں بڑے بڑے مسائل پیدا کر رہا ہے۔ میَں بخوبی  جانتی ہوُں کہ عدم تحفظ لوگوں کی زندگیوں پر کِس طرح اَثرانداز ہو سکتا ہے، کیونکہ میَں اِس کا  تجربہ کر چُکی ہوُں۔ میَں جانتی ہوُں کہ یہ کسی شخص کے ساتھ کیا کر سکتا ہے۔

جو عدم تحفظ کا شکار ہیں وہ اکثر  اپنے رّد کیے جانے اور اِحساس ِ کمتری پر غالب آنے کے لیے دوُسروں کی منظوُری  ڈھونڈتے ہیں۔ وہ منظوُری کے عادی افراد ہوتے ہیں۔

جب ہم عدم تحفظ سے لڑتے ہیں تو ہمیں صرف ایک چیز آزاد کر سکتی ہے، اور وہ ہے خُدا کی سچائی۔ اور سچ یہ ہے کہ جو خُدا ہمیں آزادانہ طور پر دیتا ہے ہمیں اُس کے لیے لڑنے کی کوئی ضروُرت نہیں، اور وہ سب چیزیں یہ ہیں: محبت، قبوُلیت، منظوُری، تحفظ اور ہماری قدر و قیمت۔

وہی مُصیبت میں ہماری پناہ، ہمارا اوُنچا بُرج، ہماری قوت، ہمارا گڑھ اور ہماری چھپنے کی جگہ ہے۔ (دیکھیے، زبور  ۹: ۹؛ ۳۱: ۴؛ ۳۲: ۷؛ ۳۷: ۳۹؛  ۴۶: ۱۱)۔ ہماری قدر و قیمت، قبوُلیت اور منظوری اُس کی طرف سے ہوتی  ہے۔ جب تک ہمارے پاس یہ سب چیزیں ہیں تو ہم دنیا کی سب سے زیادہ قیمتی چیز کے مالک ہیں۔

جیسے ہی آپ اُس کی طرف دیکھیں گے آپ آزادی کے نئے معیار تک اُونچا کر دئیے جائیں گے اور پُر اعتماد، بالغ اِنسان بن جائیں گے جِس کے لیے آپ کی تخلیق ہوُئی تھی۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند، میَں تحفظ کے لیے اپنی نگاہیں تیری طرف لگاتی ہوُں۔ میَں اپنی توجہ سچ کی طرف لگاتی ہوُں توُ ہی میری پناہ اور میری قوت ہے۔ توُ مجھے محبّت اور قبوُلیت بخشتا ہے۔ تجھ میں ہو کر ہی میَں مکمل طور پر پُراعتماد رہتی ہوُں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon