۔فضل کو سمجھیں اور ایمان میں چلیں

۔فضل کو سمجھیں اور ایمان میں چلیں

کیُونکہ تُم کو (تمہارے)  اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی (خُدا کی بے لوث حمایت) سےنِجات ملی (عدالت سے خارج کر کے مسیح کی نجات کا حِصہ دار بنایا)  ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں۔ خُدا کی بخشِش ہے۔ (اِفسیوں ۲: ۸)

ہم میں سے بیشتر اِس بات سے واقف ہیں کہ فضل ہی کے وسیلہ سے ہم نجات پاتے ہیں، لیکن میَں سوچتی ہوُں کہ کتنے ایسے لوگ  ہونگے جو حقیقی معنوں میں خُدا  کے فضل کی قُدرت کو سمجھتےہیں۔

ہم جو کچھ بھی خُدا سے حاصل کرتے ہیں وہ ہمیں اِیمان کے وسیلہ  فضل سے ملتا ہے۔ چنانچہ جب آپ فضل کو سمجھ لیتے ہیں، تو آپ اِیمان میں چل کر خُدا کی برکات حاصل کر سکتے ہیں۔

خُدا کا فضل پیچیدہ یا اُلجھن میں ڈالنے والی چیز نہیں ہے۔ یہ بہت سادہ ہے، اور اِسی وجہ سے بہت سے لوگ اِسے حاصل نہیں کر پاتے۔  فضل سے زیادہ طاقتور چیز کوئی نہیں ہے۔ بائبل میں موجود تمام چیزیں ـــ نجات، روُح کی معموری، خُدا کے ساتھ رفاقت اور روزمرّہ زندگی کی تمام فتوُحات ـــ  کی بنیاد اِسی پر ہے۔  فضل کے بغیر ہم کچھ نہیں ہیں،ہمارے پاس کچھ نہیں ، اور ہم کچھ نہیں کر سکتے۔

آج فقط فضل کے بارے میں محض سننے والے ہی نہ ہوں بلکہ اِس بات کو سمجھیں کہ ہماری زندگی کی کسی بھی چیز کا اِنحصار ہمارے  اِمتیاز و خصوصیات یا ہمارے کام کرنے کی صلاحیت پر نہیں ہے، بلکہ خُدا کی مرضی کے مطابق اسکی لا محدود قدُرت کے استعمال سے ہماری ضرورتیں پوُری کرنے کےلیے ہے اور یہ ہی فضل ہے۔

آج اِس سچ پر اپنی توجہ مرکوز کریں اور اپنے اِیمان کو بڑھتا ہوُا دیکھیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا، میَں تیرے فضل کی اصل قوت حاصل کئے بغیر، صرف فضل کے بارے میں سننے کی حد تک نہیں رہنا چاہتی۔ اِسے سمجھنے میں میری مدد کر، کہ  تیرا فضل کتِنا عجیب ہے تاکہ تُجھ پر میرا اِیمان بڑھتا جاۓ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon