۔کیا تم ایک پاک برَتن ہو؟

۔کیا تم ایک پاک برَتن ہو؟

پَس جو کوئی اِن سے الگ ہوکر اپنی تئیں پاک کرے گا وہ عزّت کا برتن اور مقدّس بنے گا اور مالک کے کام کے لائِق اور ہر نیک کام کے لیے  تیّار ہوگا۔ (دوسرا  تیمتھیس  ۲: ۲۱)

بائبل ہمیں نازک مٹی  کے انسانی برتن بنا کر پیش کرتی ہے (دیکھئے ۲ کرنتھیوں ۴: ۷)، تو بھی اے خُداوند! تُو ہمارا باپ ہے۔ہم مٹی ہیں اور  تُو ہمارا کمہار ہےاور ہم سب کے سب تیری دستکاری ہیں، (دیکھیے یسعیاہ ۶۴: ۸)، اور خُداوند خُدا نے زمین کی مِٹی سے اِنسان کو بنایا (پیدایش ۲: ۷)، اور زبور ۱۰۳: ۱۴ کہتا ہے، کیونکہ وہ ہماری سرشت سے واقف ہے۔ اُسے(اچھی طرح) یاد ہے(اُس کے دل پر لکھا ہوا ہے) کہ ہم خاک ہیں۔

اگرچہ ہم کمزور اور ادھوُرے ہیں،لیکن جب ہم اپنے برتن (خود کو) خُدا کے کلام سے بھر لیتے ہیں، ہم اُس کی برکت کے برتن بن جاتے ہیں جو اُس کے استعمال کے لیے  تیار رہتے ہیں۔ ہم سب خُداوند کی نظر میں قیمتی ہیں۔ خُدا ٹوٹے برتنوں کو بھی اِستعمال کر سکتا ہے۔

لیکن سب سے پہلے ہمیں خُدا کے لیے پوری طرح  پاک ہونا ہے۔ دوسرا تیمتھیس ۲: ۲۱ یاد دلاتا ہے، پَس جو کوئی اِن سے الگ ہوکر اپنی تئیں پاک کرے گا وہ عزّت کا برتن اور مقدّس بنے گا اور مالک کے کام کے لائِق اور ہر نیک کام کے لیے تیّار ہوگا۔

آج جب آپ ایک الگ  کیا ہوا برتن بنتے ہیں تو آپکی ساری زندگی میں  خدا آپ سے ناقابل یقین کام لیتا ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا۔ میَں تیرا ہوں، میَں تیرے استعمال کا برتن بننا چاہتا ہوں، مجھے اپنے کلام سے بھر دے تاکہ میَں ہر نیک کام کے لیے مستعدی سے تیار رہوں جو تو نے میرے کرنے کے لیے رکھ چھوڑا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon