۔ہر ایک سے الگ الگ انداز سے محبّت کریں

۔ہر ایک سے الگ الگ انداز سے محبّت کریں

میَں تیرا شُکر کروُنگا کیونکہ میَں عجیب و غریب طور سے بنا ہوُں۔ تیرے کام حیرت انگیز ہیں۔ میرا دِل اِسے خوب جانتا ہے۔                    (زبوُر ۱۳۹: ۱۴)

بائبل بتاتی ہے، ہمیں عجیب و غریب طور پر بنایا گیا۔ خُدا نے اپنا وقت لگا کر ہم میں سے ہر ایک کو اپنی  تخلیقی صلاحیت کو بروۓکار لاتے ہوۓ بنایا، تاکہ اِس بات کو جان سکیں کہ اُس نے ہر ایک کو ایک جیسا تخلیق نہیں کیا، کیوں ٹھیک ہے نا؟

بدقسمتی سے، بعض اوقات ہم دوسروں کو اِس طرح پیار کرتے ہیں کہ جیسے سب ایک ہی طرح کے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کے ایک بچے کو دوسرے بچوں کے مقابلہ میں زیادہ وقت کی ضرورت  پڑ سکتی ہے۔ ایک دوست کو دوسرے دوستوں کے مقابلہ میں  لگاتار زیادہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ سب کو ایک جیسا جان کر اُن سے پیار کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو مخُتلف قِسم کے پیار کی ضروُرت ہوتی ہے۔

انفرادی طور پر لوگوں کی ترجیحات اور راۓ کا احترام کرنا بھی نہایت ضروُری ہے۔  خودغرض لوگ سب کو اپنی طرح کا سمجھتے ہیں، لیکن محبّت لوگوں کے درمیان فرق کا اِحترام کرتی ہے۔ اگر خُدا چاہتا کہ ہم ایک جیسے ہوں، تو وہ  نِشان انگشت خصوصاً براۓ شناخت  ایک جیسے نہ بناتا۔ میرے خیال میں یہ حقیقت ہی اِس بات کے لیے کافی ثبوُت ہے کہ ہم برابر تو بناۓ گئے ہیں لیکن مختلف ہیں۔

ہم سب کے پاس مختلف نعتیں اور توڑے ہیں، مختلف پسند اور ناپسند، اور  زندگی میں مختلف مقاصد، اور الگ الگ  رغبتیں ہیں۔ محبّت کرنے والا شخص دوسروں میں موجود فرق  کا اِحترام اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا، میری مدد کر کہ میَں دوسروں میں فرق کرنا جان سکوُں اور اُس کے مطابق  اُن سے محبت رکھوُں۔ ہم سب بہت عجیب و غریب طریقہ سے بناۓ گئے ہیں۔ تیری اِس حیرت انگیز  تخلیق کے لیے تیرا شُکر کرتی ہوُں جِس میں توُ نے ہر ایک کو انفرادی طور پر میری زندگی میں رکھا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon