۔ آپ خُدا پر کچھ عائد نہیں کر سکتے

۔ آپ خُدا پر کچھ عائد نہیں کر سکتے

اُس نے ہم کو بنایِ عالم سے پیشتر اُس [مسیح میں] میں چُن لِیا[ہمیں اپنا بنا کر،  اپنے لیے نکال کر رکھ لیا ،]۔ (افسیوں ۱: ۴)

آج میں آپ کو ایسی بات  یاد دِلانا چاہتی ہوُں جسے میں  سمجھتی  ہوُں کہ آپ کی بھلائی کے لیے ضروُری ہے: خُدا کے لیے آپ کسی حیرت کا باعث نہیں ہیں۔ آپ کو چُنتے وقت وہ جانتا تھا کہ اُسے کیا حاصل ہو رہا ہے،با لکل جِس طرح مجھے چُنتے وقت اُسے خبر تھی کہ وہ کیا حاصل کر رہا ہے۔

بائبل  بتاتی ہے، خُدا درحقیقت ہمیں اپنا بنا کر رکھنے کے لیے چُنتا ہے! ایسا نہیں تھا کہ آپ اتفاقاً ایک دِن سامنے آ گئے تھے یا خُدا نے آپکو  صِرف گوارہ کرنے کا فیصلہ  نہیں کیا تھا۔

آپ خُدا کو زحمت نہیں دے سکتے ، کیونکہ اُس نے آپکو چُنا ہے… آپ اُس پر کچھ بھی عائد نہیں کر سکتے! جب آپ مسائل میں ہوتے ہیں تو وہ اپنی نظر آپ پر سے نہیں ہٹاتا ۔ بلکہ وہ آپکو ہمیشہ یاد دِلاتا رہتا ہے کہ آپ نے کتنا فاصلہ طے کر لیا ہے اور آپ  کتنا اچھا چل رہے ہیں، آپ اُس کی نظروں میں کس قدر قیمتی ہیں اور یہ کہ وہ آپ سے کتنی محبّت کرتا ہے۔

خُدا آپکی کمزوریوں کو، آپکے ہر عیب کو،  ناکامیوں کو  پہلے سے جانتا  تھا، اور پھر بھی وہ کہتا ہے ’’مجھے تمہاری ضرورت ہے‘‘۔ افسیوں  ۱: ۵ میں وہ اعلان کرتا ہے ، اُس نے ہمیں اپنے لیے پیشتر سے مقُرّر کیا کہ ہم اُس کے لے پالک بَیٹے ہوں۔ خُدا آپکا باپ ہے! جب وہ آپکی طرف ہوتا ہے تو پھر ہر کام  کو انجام تک پہنچنا لازم و ملزوُم  ہو جاتا ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا تیری محبّت میرے لیے حیرت انگیز ہے۔ ایک باپ کے طور پر تُو نے دنیا کی بنیاد رکھے جانے سے پہلے مجھے چُن لیا تھا۔ میَں چاہے کتنی ہی  گنہگار کیوں نہ رہُوں ، میَں جانتی ہوُں کہ تجھے میری ضروُرت ہے۔ تیری بھلائی کا شُکر ادا کرتی ہوُں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon