اور مجھے اِس بات کا بھروسا ہے کہ جِس نے تُم میں نیک کام شُرُوع کیا ہے وہ اُسے یِسُوع مسِیح کے دِن تک [اُس کے واپس آنے کے وقت تک] کامل[بھلائی کے کام] کر کے پُورا کر دے گا۔ (فلپیوں ۱: ۶)
’’خُدا کے پاس آپکی زندگی کے لیے کامل منصوبہ موجود ہے!‘‘ یہ جملہ ہم سب اکثر سُنتے رہتے ہیں لیکن میرے خیال میں ہم میں سے زیادہ تر لوگ اِس پر یقین نہیں رکھتے۔ شائد یہ ’’کامل‘‘ کا لفظ ہے جو ہمیں مشکل میں ڈالتا ہے۔ کوئی بھی کامل نہیں ہے، اور کامل ہونے کا خیال ہماری زندگیوں پر بوجھ اور ذہنی دباؤ ڈالتا ہے۔
کاملیت بظاہر ناممکن نظر آتی ہے۔ اور یقین مانیں کہ یہ ناممکن ہے بھی! خُدا کا منصوبہ اِس لیے کامل نہیں ہے کہ ہم کامل ہیں۔ یہ منصوُبہ اِس لیے کامل ہے کیونکہ اِسے خُدا نے تیار کیا ہے۔ کاملیت اُسی سے آتی ہے اور وہی اکیلا کامل ہے۔ وہ ہمیں اِس قدر بہتر طور پر جانتا ہے جِتنا ہم خود کو نہیں جانتے، اور اُس نے ایک منصوبہ تیار کرکے اُسکا عملی طریقہ ترتیب دیا ہے جو خاص طور پر ہماری زندگیوں کے لیےہے۔
پولُس فلپیوں ا: ۶ میں بتاتا ہے کہ خُدا نے ہمیں بچایا اور ہم میں نیک کام شرُوع کیا ہے اور وہ اِس کام کو پوُرا کریگا۔
جب ہم اُس کام کے بارے میں سوچتے ہیں جو اُس نے ہم میں شُروع کیا ہے، تو ہمیں خود کو یاد دِلاتے رہنا چاہیے کہ ہم چاہے جِتنے بھی نامکمل ہوں، ہمارا خُدا کامل ہے۔ ہم کبھی بھی کچُھ کرکے اِس قابل نہیں ہو سکتے کہ خُدا کی کاملیت پر پوُرا اُتر سکیں ۔ صِرف یسوُع ہی اکیلا کامل ہے جو اِس قابل ہو سکتا ہے۔ اور چوُنکہ ہم مسیح میں ہیں ، اِس لیے خُدا کا کامل منصوبہ ہمارے لیے ممکن ہوتا ہے !
یہ دُعا کریں:
عزیز خُداوند، میَں جانتی ہوُں کہ میں کامل نہیں ہوُں، لیکن شُکر گزار ہوُں کہ میرے لیے تیرے منصوبہ کا اِنحصار میری نہیں بلکہ تیری کاملیت پر ہے۔ میَں تیرا شُکر کرتی ہوُں کہ توُ نے میرے اندر نیک کام کیا ہے، اور میرا بھروسہ ہے کہ تُو اِسے مکمل کریگا۔