۔ اُس کی محبّت میں قائم رہیں

۔ اُس کی محبّت میں قائم رہیں

جو محبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے  (سمجھ گئے، پہچان گئے، واقف ہیں ، اپنے مشُاہدے اور تجربہ سے) اور ہمیں اُس کا یقین ہے۔ خُدا محبّت ہے اور جو محبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔ (پہلا یوحنا ۴: ۱۶)

پہلا یوحنا ۴: ۱۶ زور دے کر کہتا ہے کہ ہمیں اپنے لیے  خُدا کی محبّت سے با خبر رہنا چاہیے۔ ہمارے لیے بغیر سمجھے یہ کہنا نہایت آسان ہے کہ’’ خُدا  مجھ سے محبّت رکھتا ہے‘‘۔ خُدا کی محبّت کے بارے میں آپ کا علم محض کوئی بائبل کا سچ  ہی نہیں ہونا چاہیے جسے ہم اپنے ذہن میں رکھتے ہیں، بلکہ  یہ ہماری زندگیوں میں ایک زندہ حقیقت کی طرح ہونی  چاہیے۔ یہ آیت کہتی ہے، خُدا محبّت ہے اور جو محبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔

اِس آیت میں لفظ قائم رہنے کا مطلب ہے ’’اِس میں بسنا، اِس میں رہنا‘‘۔  یہ کسی ملاقات کی حّد تک ملنِے کا حوالہ نہیں دیتی؛ یہ اِس میں بسے رہنے اور قائم رہنے  کی بات کرتی ہے۔

خُدا کی محبّت محض کوئی حقیقت نہیں ہے یا چند روزہ احساس نہیں ہے جسے حفِظ کر لیا جاے۔ اُس کی محبّت یہاں بسیرا کرنے کے لیے ہے۔ اِس کا بسیرا  صِرف اچھے وقتوں کے لیے ہی نہیں ہوتا اور جو بُرے وقت میں ساتھ چھوڑ جاۓ؛ خُدا کی محبّت ہمیشہ قائم رہتی ہے، اِس لیے ہمیں بھی اُس کی محبّت میں ہمیشہ قائم رہنا چاہیے۔

ہم میں سے ہر ایک کو خُدا کی محبت میں قائم رہتے ہوُۓ  مسیحی پختگی کا زیادہ سے زیادہ پھل پیدا کرنا چاہیے۔ جب آپ خُدا کی حیرت انگیز محبّت میں قائم رہیں گے تو ُ مشکل اوقات میں بھی ترقی کریں گے ۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند، میَں آج یہ فیصلہ کرتی ہوُں کہ تیری محبّت میں  رہوُنگی جو توُ نے میرے لیے رکھ چھوڑی ہے۔ سب چیزیں بدل جاتی ہیں لیکن تیری محبّت کبھی بدل نہیں جاتی جو تُو نے میرے لیے رکھی ہے، چنانچہ میَں تیری حیرت انگیز محبّت میں قائم رہنے کا فیصلہ  کرتی ہوُں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon