۔ اِنتظار کرنا سیکھیں

۔ اِنتظار کرنا سیکھیں

لیکن خُداوند کا انتظار کرنے والے ازسر نو زور حاصل کرینگے۔ وہ عقابوں کی مانند بال و پر سے اڑینگے وہ دوڑینگے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلینگے اورماندہ نہ ہونگے۔ ( یسعیاہ  ۴۰: ۳۱)

لوگ اکثر مجھ سے پوُچھتے ہیں، ’’ہم  کس طرح یقینی بنا سکتے ہیں  کہ جو ہم  سُنتے ہیں وہ خُدا کی طرف سے ہے یا ہمارے اپنے ذہن کی پیدا وار ہے؟

‘‘میَں سمجھتی ہوُں کہ اِس کا جواب  اِنتظار کرنا سیکھنے میں ہے۔ بڑے فیصلوں میں ہم اکثر جلدی کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں  جو کچھ کرنا ہے ابھی کرنا ہے! لیکن خُدائی حِکمت ہمیں یہ بتاتی ہے کہ ہمیں تب تک انتظار کرنا چاہیے جب تک واضح نہ ہوجاۓ کہ ہمیں  کیا کرنا ہے اور کب کرنا ہے۔

ہم سب کو  اپنے اندر یہ صلاحیت پیدا کرنی چاہیے کہ ایک قدم پیچھے ہٹ کر خُدا کی سوچ کے مطابق ہر صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔ تب جا کر ہم اُس کی مرضی کے مطابق کام کرنے کے فیصلے کر سکتے ہیں۔

انتظار کرنے میں قوت پائی جاتی ہے۔آپ اپنی روح میں محسوس کر سکتے ہیں کہ درحقیقت خدا آپ سے کیا چاھتا ہے کہ آپ کریں۔ یہ نہیں کہ جو آپ سمجھتے ہیں وہ چاہتا ہے کہ آپ کریں۔

جب آپکو کسی مشکل فیصلہ کا سامنا کرنا پڑے  تو دانشمندی اِسی میں ہوگی کہ آپ انتظار کریں جب تک اِس کا  کوئی واضح جواب آپکے پاس نہ ہو کہِیں آپ کو  جلدی میں قدم بڑھا کر پچھتانا پڑے۔ اِس سے آپ بے چین ہوسکتے ہیں اور جلدبازی کرنا چاہیں گے، لیکن اِس دباؤ کو خدا کے علم اور حکمت پر سبقت لینے کی اِجازت نہ دیں۔

یہ دُعا کریں: 

اَے خُداوند ،  میَں وقتی جوش یا مشغولیت کے زیر اثر نہیں آنا چاہتی  کہ مجھے  فیصلہ کر کے پچھتانا پڑے۔ مجھے یاد دِلا کہ میَں روزانہ تیرا اِنتظار کروُں. ہو سکتا ہے یہ میرے لیے مشکل ہو ، لیکن تیری حکمت اور تیرے علم کے حصول کے  مقابلہ میں یہ کچھ نہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon