۔ شکُرگزاری کی مشق کرنا

۔ شکُرگزاری کی مشق کر

میَں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہونگا۔ اُس کی ستایش ہمیشہ میری زبان پر رہے گی۔ (زبوُر  ۳۴: ۱)

ہم سب جانتے ہیں کہ ہمیں اپنی تمام برکتوں  کے لیے شُکرگزار  رہنا چاہیے۔ خُدا  اپنے کلام میں ہمیں شُکرگزار  ہونے کے لیے کہتا ہے، اور ہم اپنے تجربہ سے بھی جانتے ہیں  کہ ایک بار جب ہم سنجیدگی سے خُدا کی ستایش کرنا شروُع کرنے

لگتے ہیں،  تو ہمارے کاندھوں پر سے ہماری مشکلات کا بوجھ بظاہر ہلکا ہونے لگتا ہے۔

داؤد کہتا ہے، میَں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہونگا؛  اُس کی ستایش ہمیشہ میری زبان پر رہے گی… صادق کی مُصیبتیں بہت ہیں لیکن خُداوند اُس کو اُن سے سے رہائی بخشتا ہے (زبوُر ۳۴: ۱، ۱۹)

یہ ہے شُکر گزاری کی قوُت ۔ یہ ہمیں صِرف آزاد ہونے میں مدد ہی نہیں کرتی،  بلکہ جیسے ہی ہم اُن برکات کا جو ہماری زندگی کو پُرلطف بناتی ہیں، خُدا کا شُکر ادا کرنے کے لیے رُکتے ہیں، تو ہم اور زیادہ برکتیں حاصل کرنے لگتے ہیں تاکہ ہم مزید شُکر گزاری کر سکیں!

میَں آپکی حوصلہ افزائی کرتی ہوُں کہ شُکرگزاری کی مشق کرنے کے لیے وقت نکالیں ۔ ہمارے پاس شُکر کرنے کے لیے بہت کچھ ہے اور ہمیں اِس  پر روزانہ توجہ  دینی چاہیے۔ زبور نویس کی نصیحت کو اپنے ذہن میں رکھیں، شُکر گُذاری کرتے ہوئے اُسکی بارگاہوں میں داخل ہو … اُسکا شُکر کرو اور اُسکے نام کو مُبارِک کہو۔ (زبور ۱۰۰: ۴)

یہ دُعا کریں: 

پیارے خُدا، شُکرگزاری کی قوُت یقیناً ناقابل ِیقین ہے۔ تیری روز مرّہ کی برکتوں اور میری زندگی میں کام کرنے کےلیے تیرا شُکرادا کرتی ہوُں۔ میَں جانتی ہوُں کے تیرے علاوہ میرے پاس کچھ نہیں، اِس لیے میَں تیری بھلائی کے لیے جو توُ مجھے دِکھاتا ہے تیرا شُکر ادا کرتی ہوُں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon