آپ اپنے ماضی سے چھٹکارا پا چکے ہیں

آپ اپنے ماضی سے چھٹکارا پا چکے ہیں

مسِیح نے ہمیں آزاد رہنے کے لِئے آزاد کِیا ہے پس قائِم رہو اور دوبارہ غُلامی کے جُوئے میں نہ جُتو۔  گلتِیوں5 :1

بہت سے لوگ ماضی میں پھنسے رہتے ہیں۔ لیکن ماضی کے بارے میں صرف ایک ہی کام کیا جا سکتا ہے اور وہ یہ کہ ہم اُسے بھول جائیں۔ شُکر ہے، جب آپ اُس سے مانگتے ہیں، تو خُدا آپ کی ماضی کی غلطیوں کو معاف کر دیتا اور بھول جاتا ہے.اور آپ بھی ایسا کرسکتے ہیں۔

جب ہم غلطیاں کرتے ہیں، جو کہ ہم سب کرتے ہیں، تو ہم آسانی سے خُدا سے معافی مانگ سکتے ہیں اور اس آزادی میں جو خُداوند یسوع نے ہمیں دی ہے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پولس کی طرح ہم سب کمال کی طرف جا رہے ہیں، لیکن اَب تک کوئی وہاں پہنچا نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پولس اپنی زندگی اور خدمت سے اس کے لئے لطف اندوز ہوتا تھا کیونکہ اس نے اس بات کو ترجیح دی کہ وہ اپنے ماضی کو پیچھے چھوڑدے (دیکھیں فلپیوں 3: 13-14)۔ ہماری طرح وہ کمال کے نشان کی طرف جا رہا تھا اور اس نے یہ تسلیم کرلیا تھا کہ وہ ابھی تک اپنی منزل تک پہنچا نہیں ہے، لیکن وہ جانتا تھا کہ اُسے اپنے سفر کے دوران اپنی زندگی سے کیسے لطف اندوز ہونا ہے۔

آئیے پولس کے نمونہ پرچلیں۔ ماضی میں نہ پھنسیں رہیں — آج معافی کی آزادی میں جیئں!


شُکرگزاری کی دُعا

 میں شُکر گزار ہوں اَے باپ، کہ میرا ماضی پیچھے ہے۔ تُو نے میرے گناہوں کو معاف  کر دیا ہے اور مجھے ایک نئی زندگی دی ہے۔ میں تیری بخشش کو قبول کرتا/کرتی ہوں اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے حال اور مستقبل کو تیرے جلال کے لیے گزاروں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon