آپ کیا چُنیں گے؟

آپ کیا چُنیں گے؟

مَیں آج کے دِن آسمان اور زمِین کو تُمہارے برخِلاف گواہ بناتا ہُوں کہ مَیں نے زِندگی اور مَوت کو اور برکت اور لَعنت کو تیرے آگے رکھّا ہے پس تُو زِندگی کو اِختیار کر۔ اِستِثنا 30 : 19

خُداوند یسوع چاہتا ہے کہ ہم اپنی رُوحوں میں خُوشی کا تجربہ کریں۔ یہ ہماری جسمانی، ذہنی، جذباتی اور روحانی صحت کے لیے اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امثال 17 : 22 میں کہا گیا ہے کہ ” شادمان دِل شِفا بخشتا ہے۔” یہ خُدا کی مرضی ہے کہ ہم زندگی سے لطف اندوز ہوں!

یہ وقت ہے کہ ہم اُس مکمل اور بھرپور زندگی میں داخل ہونے کا فیصلہ کریں جو خُدا ہمارے لیے چاہتا ہے۔ ہمیں شُکرگزاری کرنی چاہیے کہ خُدا ہمیں یہ موقع دیتا ہے کہ ہم جس قسم کی زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اُس کا چناؤ ہم خود کریں۔ جس طرح غم اورمصیبت ہماری زندگی میں شامل ہیں اِسی طرح خُوشی اورشادمانی ہمارے سامنے موجود ہیں۔ راستبازی اورامن موجود ہے لیکن اِسی طرح الزام اور اضطراب بھی ہے۔ برکتیں اورلعنتیں موجود ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ استثنا 30 میں ہمیں انتخاب کرنے کو کہا گیا ہے۔

آج ہی صحیح چناؤ کریں۔ یسوع کو چُنیں۔ خُوشی کا انتخاب کریں۔ اطمینان کا انتخاب کریں۔ زندگی کا انتخاب کریں!


شُکرگزاری کی دُعا

 اَے باپ، مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ میں ایسی زندگی کا چناؤ کرسکتا/سکتی ہوں جو میں تیرے لئے بسر کروں۔ آج میری مدد کر تاکہ میں حکمت سے فیصلہ کرسکوں۔ اطمینان اور خُوشی کا انتخاب کرنے میں میری مدد کر۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ تُومجھے حکمت عطا کرے گا اور راستے کے ہر قدم پر میری راہنمائی کرے گا۔ فکرکرنا بیکار ہے اور میں اس پر اپنا وقت ضائع نہ کرنے کو ترجیع دیتا/دیتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon