آپ کی منفرد دُعا

آپ کی منفرد دُعا

اپنی سکُونت گاہ سے وہ زمِین کے سب باشِندوں کو [بغور] دیکھتا ہے۔ وُہی ہے جو اُن سب کے دِلوں کو بناتا اور اُن کے سب کاموں کا خیال رکھتا ہے۔    زبُور 14:33-15

چونکہ خُدا نے ہمارے دِلوں کو ایک دوسرے سے منفرد بنایا ہے اِس لئے ہم جو بھی دِلی دُعا کرتے ہیں وہ بھی منفرد ہونی چاہیے اور اُس کے اُس ڈیزائن کے مطابق ہونی  چاہیے جس سے اُس نے ہمیں بنایا ہے۔ جوں جوں ہم خُدا کے ساتھ اپنے انفرادی انداز کو  اپناتے ہوئے اس سے اپنا رابطہ مضبوط کرتے ہیں تو ہم ان لوگوں سے سیکھ سکتے ہیں جو ہم سے زیادہ تجربہ کارہیں، لیکن ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے کہ ہم کسی دوسرے کے معیار کی نقل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ شُکر ہے کہ  خُداوند یسوع ہمارا معیار ہے، اور وہی واحد معیار ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔

خُداوند کے ساتھ گزارے ہوئے وقت سے  لطف اندوز ہوں۔ اگر آپ اپنی رُوح میں مطمئین نہیں ہیں تو خود کو دوسروں کی نقل کرنے پر مجبور نہ کریں۔ آپ کو دوسروں کی طرح کرنے یا ان کے دُعا کے انداز کو نقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنے دِل میں شُکر گزاری کے ساتھ خُدا کے حضور جا سکتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ وہ آپ کی سُنتا ہے اور آپ سے ویسے ہی پیار کرتا ہے جیسے آپ ہیں۔ آپ "اصلی” ہیں اور اِسی طرز پردُعا کریں جیسا اُس نے آپ کو بنایا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ میں بالکل منفرد ہوں یہاں تک  کہ میرے دُعا کا انداز بھی۔ میری مدد کر تاکہ میں کسی کے ساتھ اپنا موازنہ نہ کروں اور صرف تیرے فرزند کی حیثیت سے تیرے پاس اعتماد کے ساتھ آؤں۔ مَیں تجھ سے پیار کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ، اور مجھے تیرے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon