آپ کے اعتماد کا ذریعہ

آپ کے اعتماد کا ذریعہ

جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں مَیں سب کُچھ کر سکتا ہُوں [جو مجھے اندرسے مضبوط کرتا ہے اُس کے ذریعے میں ہربات کے لیے تیار ہوں اور ہرقسم کے حالات کا سامنا کرسکتا ہوں؛ میں مسیح کی دولت میں خود کفیل ہوں]۔  فِلِپّیوں  4 :  13

جب ہمیں خُدا پر اعتماد ہوتا ہے اور ہم اس کی حفاظت میں رہنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم یقین کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے ترقی کرسکتے ہیں اور جو زندگی وہ ہمیں دینا چاہتا ہے اس سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ میں نے کہا  "خُدا پر اعتماد،” اپنے اُوپرنہیں۔ عام طور پر، جب لوگ اعتماد کے بارے میں سوچتے ہیں تو وہ خود اعتمادی کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں۔ معاشرے میں بہت سی آوازیں ہیں جو آپ کو "خود پر یقین رکھنے” کی تلقین کرتی ہیں۔ لیکن ہم یہ کام نہیں کرنا چاہتے! ہمارا اعتماد صرف مسیح پر ہونا چاہیے، نہ کہ خود پر، نہ دوسرے لوگوں پراور نہ ہی دُنیا یا اس کے نظام پر۔

شُکر ہے، ہم میں وہ بھروسہ ہے جس کی جڑ مسیح میں پیوستہ ہے، یہ جانتے ہوئے کہ وہی سب کچھ ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے— وہ ہمارے لئے سب کچھ ہے! بائبل کہتی ہے کہ مسیح ہمارے لئے کافی ہے (فلپیوں 13:4 دیکھیں)۔ ہم اس بات کو یوں بھی بیان کرسکتے ہیں کہ ، "ہمیں صرف اس لیے بھروسہ ہے کیونکہ وہ ہم میں رہتا ہے اور یہ اُس کا اعتماد ہے جس سے ہم اعتماد حاصل کرتے ہیں۔” تو جائیے اور آج ہی اعتماد کے ساتھ زندگی بسر کریں — مسیح اور اُس کی موجودگی پر بھروسہ رکھیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

میں شُکر گزار ہوں، اَے باپ، کہ مجھے عدم تحفظ اور اعتماد کی کمی کے ساتھ زندگی سے گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میری زندگی میں تیری موجودگی اور طاقت کی وجہ سے میں ایک نئی دلیری اور خُوشی کا تجربہ کر سکتا/سکتی ہوں جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ تیری طاقت کے لئے تیرا شُکر ہو جو مجھے بااختیار بناتی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon