آپ کے اندرخُدا کی زبردست طاقت ہے

آپ کے اندرخُدا کی زبردست طاقت ہے

اور اگر اُسی کا رُوح تُم میں بسا ہُؤا ہے جِس نے یِسُوعؔ کو مُردوں میں سے جِلایا تو(پھر) جِس نے مسِیح یِسُوعؔ کو مُردوں میں سے جِلایا وہ تُمہارے فانی (عارضی، ختم ہو جانے والے) بَدنوں کو بھی اپنے اُس رُوح کے وسِیلہ سے زِندہ کرے گا جو تُم میں بسا ہُؤا ہے۔  رُومِیوں 11:8

پادریوں کے ایک گروپ نے ایک بار مجھ سے سوال پوچھا کہ: خُدا کے علاوہ  وہ کون سی چیز ہے جس نے میری منسٹری کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں میری مدد کی؟ مَیں نے فوراً کہا، "مَیں نے ہمیشہ ہار ماننے سے اِنکار کیا!” ہزاروں بار ایسا ہُوا جب مَیں نے محسوس کیا کہ مَیں ہار مان لوں، ہار ماننے کے بارے میں سوچا، اور ہار ماننے کی آزمائش مجھ   پر آئی، لیکن مَیں آگے بڑھتی رہی۔ مَیں اس عزم کے لیے جو خُدا نے  مجھے بخشا ہے اُس کا شُکر اَدا کرتی ہوں۔

کبھی زندگی میں شکست کو قبول نہ کریں — زندگی میں ہمت اور دلیری سے مقابلہ کریں اور اعلان کریں کہ آپ اس کے ہر پہلو سے لطف اندوز ہوں گے۔ آپ ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کے اندر خُدا کی زبردست طاقت موجود ہے۔ خُدا کبھی مایوس یا بے حوصلہ نہیں ہوتا۔ وہ ہمیشہ پُرسکون اور شادمان رہتا ہے، اور چونکہ وہ ہم میں رہتا ہے اور ہم اُس میں رہتے ہیں اِس لئے ہم میں بھی یہ باتیں ہوسکتی ہیں۔ ہمیں مشکل کام سرانجام دینے کے لیے خُدا کی طرف سے اختیار دیا گیا ہے، اور اُس کی مدد سے، ہمیں کبھی ہار ماننے کی ضرورت نہیں ہے!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، تیرا شُکر ہو کہ تیری مدد سے، مَیں کبھی بھی ہار نہ ماننے کا عزم کر سکتا/سکتی ہوں۔ مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھے وہ دلیری اور ہمت عطا فرمائے گا جس کی مجھے ضرورت ہے کہ مَیں وہ کام کروں جس کو کرنے کے لیے تُو نے مجھے بُلایا ہے۔ تیرا شُکر ہے کہ تیری زبردست طاقت مجھ میں بسی ہوئی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon