آپ کے اِیمان کی سِپر

آپ کے اِیمان کی سِپر

اور اُن سب کے ساتھ اِیمان کی سِپر لگا کر قائِم رہو۔ جِس سے تُم اُس شرِیر کے سب جلتے ہُوئے تِیروں کو بُجھا سکو۔  اِفِسیوں 6 : 16

سالوں پہلے، فوجی خود کو محفوظ رکھنے کے لیے سِپر استعمال کرتے تھے اور اِفِسیوں 6 : 16 میں بائبل "ایمان کی سِپر” کے بارے میں بات کرتی ہے۔ چونکہ سِپرمحفوظ رکھتی ہے، اسی طرح ہمارا ایمان وہ ذریعہ ہونا چاہیے جو ہمیں اس وقت محفوظ رکھے جب دُشمن حملہ آور ہو۔ ہمیں شُکرگزار ہونا چاہیے کہ خُدا نے ہمیں دفاعی نظام بخشا ہے۔ البتہ، حقیقی سِپر کی طرح خُدا کی سِپر بھی تب ہی موثر ہو سکتی ہے جب اُسے اُٹھایا جائے۔ سپرکسی فوجی کو محفوظ نہیں کر رکھ سکتی اگر وہ زمین پر یا اس کے سامنے پڑی رہے۔

جب شیطان ہم پر بُرے حالات یا سوچوں کے ذریعے حملہ کرتا ہےاور ہم خوفزدہ ہوجاتے ہیں تو ہمیں فی الفور ایمان کی سِپراُٹھا لینی چاہیے۔ ایسا کرنے کے لیے ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم خُدا پر بھروسہ کریں بجائےاس کے کہ فتح حاصل کرنے کے لیے اپنے طریقے ڈھونڈتے رہیں۔ بُلند آواز سے یہ کہنا مدد گار ثابت ہو سکتا ہے "مجھے اس صورتحال میں خُدا پر بھروسہ ہے!” مضبوط ایمان سے یقین کے ساتھ اعلان کریں۔ یسوع نے شیطان کو یہ کہتے ہوئے جواب دیا "یہ لکھا ہے” اور کلام میں سے حوالہ دیا (لُوقا 4 باب دیکھیں)، ہم بھی ایسا ہی کر سکتے ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں کہ تیرا کلام مضبوط سِپر ہے اور ہر اس کام کے خلاف موثر ہے جو دُشمن میری زندگی میں کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ میرے ایمان کی بنیاد تیرے کلام پر اور میری زندگی کے لیے تیرے وعدوں پر ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon