آپ کے پاس مسیح کی عقل ہے

آپ کے پاس مسیح کی عقل ہے

خُداوند کی عقل (آئین اور مقاصد) کو کِس نے جانا کہ اُس کو تعلِیم دے سکے؟ مگر ہم میں مسِیح (مسیحا) کی عقل ( احساسات اور ارادے) ہے۔  1 کُرِنتھِیوں 16:2

1 کرنتھیوں 16:2 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمارے پاس مسیح کی عقل ہے۔ یہ آیت بہت سے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ اگر یہ بائبل کے الفاظ نہ ہوتے تو وہ اس پر یقین نہ کرتے۔ لیکن پولس یہ نہیں کہہ رہا  کہ ہم کامل ہیں یا ہم کبھی ناکام نہیں ہوں گے۔ وہ ہمیں بتا رہا ہے کہ ہم روحانی انداز سے سوچ  سوچ سکتے ہیں کیونکہ مسیح ہمارے اندر زندہ ہے۔ شُکر ہے کہ ہمیں اب اس طرح سوچنے کی ضرورت نہیں ہے جیسا کہ ہم پہلے سوچا کرتے تھے؛ ہم ویسا سوچنا شروع کر سکتے ہیں جیسا کہ وہ سوچتا ہے۔

اس بات کو سمجھنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم حزقی ایل نبی کے صحفہ میں کئے گئے وعدے پر غور کریں: "اور مَیں تُم کو نیا دِل بخشُوں گا اور نئی رُوح تُمہارے باطِن میں ڈالُوں گا اور تُمہارے جِسم میں سے سنگِین دِل کو نِکال ڈالُوں گا اور گوشتِین دِل تُم کو عِنایت کرُوں گا۔ اور مَیں اپنی رُوح تُمہارے باطِن میں ڈالُوں گا” (حزقی ایل 26:36-27)۔

آپ کی عقل، دِل اور رُوح مسیح میں نئے ہیں۔ آپ روحانی طور پر بڑھ رہے ہیں اور ہر روز اُس کی مانند بن رہے ہیں— اور ہمیں اِس بات کے لیے شُکر گزاری کرنی چاہیے!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیرا شُکر ہے کہ تو نے مجھے مسیح کی عقل دی ہے۔ مجھے اب فکر مند، خوف زدہ،غیر محفوظ خیالات میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یسوع کی وجہ سے، میری عقل نئی ہوگئی ہے اور مَیں اپنی زندگی کے بارے میں مثبت، خُوش کن، ایمان سے بھرے خیالات سوچ سکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon