اطمینان کو راہنمائی کرنے دیں

اطمینان کو راہنمائی کرنے دیں

تُم سب کو جو مسِیح میں ہو اِطمِینان (ہر قسم کا اطمینان اور نعمت، خاص طور پر خُدا کے ساتھ امن، اور خوف، مشتعل جذبات اور اخلاقی تنازعات سے آزادی) حاصِل ہوتا رہے۔  1 پطرؔس 5 : 14

بائبل ہمیں سیکھاتی ہے کہ خُدا اطمینان کے وسیلہ سے ہماری راہنمائی کرے گا۔ شُکر ہے، اطمینان ہماری زندگیوں کا امپائر ہے جو ہمیں یہ بتاتا ہے کہ آیا ہم خُدا کی مرضی میں ہیں یا اس سے باہر ہیں۔ آپ کے اندراطمینان نہیں ہوگا اگر خُدا کسی اور سمت لے جا رہا ہوگا اور آپ دوسری طرف جا رہے ہوں گے۔ آپ مایوس اوراس کے مخالف محسوس کریں گے۔

خُدا آپ کو صحیح کام کرنے پر مجبور نہیں کرے گا لیکن جو کچھ کرنا چاہیے وہ اُسے آپ پر ظاہر ضرور کرے گا۔اگرآپ اُسے ڈھونڈیں گےاور اُس سے راہنمائی مانگیں گے۔ پھر وہ انتخاب آپ پر چھوڑ دے گا۔ اگر آپ صحیح انتخاب کرتے ہیں تو آپ اچھّے نتائج حاصل کریں گے جس کی وجہ سے آپ کے اندر بڑی شُکر گزاری پیدا ہو گی۔

اگر آپ واقعی اپنی زندگی میں تبدیلی چاہتے ہیں تو خُدا کی پیروی کے لیے قدم اُٹھائیں چاہے ایسا کرنا آپ کے لیے مشکل ہی کیوں نہ ہو۔ اطمینان اور اعتماد کو راہنمائی کرنے دیں کیونکہ آپ کی زندگی کے لیے اُس کا منصوبہ آپ کی سوچ اور تصور سے بہت بہتر ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

تیرا شُکریہ اَے باپ، تیرے اطمینان کے لئے جو تمام سمجھ سے بالاتر ہے۔ جب مَیں تیری آواز کو سُنتا/سُنتی ہوں اور اپنی زندگی میں تیری ہدایات پر عمل کرتا/کرتی ہوں تو مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ مَیں اطمینان اور خُوشی کے ساتھ زندگی گزاروں گا/گی جو سمجھ سے باہر ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon