اطمینان کے لیے شُکر گزار

اطمینان کے لیے شُکر گزار

اور مسِیح کا اِطمِینان (رُوح کی ہم آہنگی) جِس کے لِئے تُم ایک بدن [مسیح کے اراکین] ہو کر [جینے کے لئے] بُلائے بھی گئے ہو تُمہارے دِلوں [اس پُرامن حالت میں فیصلہ کرنا اور ان تمام سوالات کو حتمی طور پر حل کرنا جو آپ کے ذہنوں میں پیدا ہوتے ہیں]  پر (مسلسل امپائر کے طور پر کام کرے) حُکُومت کرے اور تُم شُکر گُزار (قدر دان) ، [ہمیشہ خُدا کی حمد کرتے] رہو۔  کُلسِّیوں  3 :  15

اطیمنان خُداوند یسوع مسیح کی طرف سے ہماری میراث ہے اور یہ شُکر گزار ہونے کی چیز ہے۔ بائبل سکھاتی ہے کہ اطیمنان ہماری زندگیوں میں "امپائر” کی طرح ہے جو ہر اس مسئلے کو حل کرتا ہے جس کے لیے فیصلے کی ضرورت ہے۔ اپنے دلوں میں اطیمنان حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ہمیں رُوح القدس کی رہنمائی پر عمل کرنا چاہیے اور یہ سیکھنا چاہیے کہ کچھ چیزوں کے لیے کب نہ کہنا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر ہم کسی چیز کے بارے میں مطمئن محسوس نہیں کرتے ہیں تو ہمیں کبھی بھی اسے نہیں کرنا چاہیے۔ اور اگر ہم کچھ کرتے وقت مطمئن نہیں ہیں تو ہمیں اس کے کرنے کے بعد اطمینان کی اُمید نہیں رکھنی چاہیے۔

اطمینان کی موجودگی ہمارے ذہنوں میں پیدا ہونے والے تمام سوالات کا فیصلہ کرنے اور انہیں حتمی طور پر حل کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ اگر آپ خُدا کے کلام کو اپنے دل و دماغ میں بسالیتے ہیں تو یہ آپ کو بصیرت، حکمت اور سکون عطا کرے گا۔


شُکرگزاری کی دُعا

میں آج تیرا شکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں اَے باپ کہ تُو نے مجھے میراث کے طور پر اطمینان دیا ہے۔ میری مدد کر تاکہ میں ہر پریشانی اور فکر کوجو مجھےدباتی ہے دور کرسکوں۔ اس کے بجائے، میں اطمینان کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں کہ وہ زندگی کی تمام باتوں میں میری رہنمائی کرے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon