انتظار میں قُوت

انتظار میں قُوت

صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے زِیادہ۔ ہاں صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے کہیں زِیادہ۔ میری جان خُداوند کی مُنتظِر ہے۔   زبُور 130 : 6

اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو صرف اس مسئلے سے نجات حاصل کرنے کی یا اپنی کسی ضرورت یا کسی خواہش کے پورے ہونے کی دُعا نہ کریں؛ بلکہ دُعا کریں کہ انتظار کے عرصے کے دوران خُدا آپ کو قوّت بخشے۔ دُعا کریں کہ آپ کے اندر یہ اخلاقی قوت جنم لے کہ آپ انتظار کرتے ہوئے شُکرگزاری کا رویہ اپنا سکیں۔

بائبل ہمیں سیکھاتی ہے کہ جو کچھ ہم دُعا میں مانگتے ہیں، اگر یقین کریں کہ ہم کو مِل گیا ہے تو وہ ہم کو مِل جائے گا (دیکھیں مرقس 11 : 22 – 24) لیکن یہ نہیں لکھا کہ جو ہم مانگتے ہیں وہ  ہمیں فوراً مِل جائے گا۔

کیونکہ خُدا کا ٹھہرایا ہوا وقت کامل ہے، ہم انتظار کے عمل کے دوران اُس پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ جس روئیے کے ساتھ ہم انتظار کرتے ہیں وہ جزوی طور پر یہ تعین کرتا ہے کہ ہمیں کتنا انتظار کرنا پڑے گا۔  شُکرگزار رویہ خُدا کو جلال دیتا ہے اور دوسروں کے لیے ایک اچھّی گواہی کا باعث ہوتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مجھے شُکرگزار روئیے کے ساتھ انتظار کرنا سیکھا۔ میں تیرا/تیری شُکرگزار ہوں کہ تیرے پاس میرے لیے ایک اچھّا منصوبہ اور مقصد ہے۔ اور تُو بالکل جانتا ہے کہ مجھے کب اور کس چیز کی ضرورت ہے۔ سو میں تجھ پر شُکرگزار دِل سے بھروسہ کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon