انقلابی کامیابی کا انتظار

انقلابی کامیابی کا انتظار

اور داؤُد نے کہا خُدا نے میرے ہاتھ سے میرے دُشمنوں کو اَیسا چِیرا جَیسے پانی چاک چاک ہو جاتا ہے۔ اِس سبب سے اُنہوں نے اُس مقام کا نام بعل پراؔضِیم [انقلابی کامیابی کا خُداوند] رکھّا۔    1 تواریخ   14 :  11

 کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ جب لوگ عین کامیابی کے  دہانے پر ہوتے ہیں تو اس سے پہلے ہی ہار مان لیتے ہیں۔ لیکن ہمت نہ ہاریں! آپ دَس سال سے انتظار کررہے ہوں گے لیکن پھر اچانک، ایک دن آپ اُٹھیں گے اورسب کچھ بدل جائے گا۔ آپ کا خواب آخرکار پورا ہو جائے گا، آپ جس صورتحال میں اتنے لمبے عرصے سے رہ رہے تھے وہ بالآخر بدل جائے گی یا آخر کار آپ کو وہ کامیابی حاصل ہو جائے گی جس کے لیے آپ نے برسوں محنت کی۔

شُکر گزار ہوں کہ خُدا نے آپ کے لیے ایک منصوبہ بنایا ہے اور اُس نے آپ کی دُعائیں سُن لی ہیں- شاید آپ کو یہ احساس نہیں ہے کہ آپ اپنی کامیابی کے کتنے قریب ہیں۔ شاید آپ کو مزید تین، چار یا پانچ سال انتظار کرنا پڑے تو بھی اگرآپ شُکرگزاری کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے تو آپ کو وہ فتح ملے گی جس کی آپ کو ضرورت ہے۔ آپ جو بھی کریں بس اپنی عین کامیابی کے دہانے پر ہمت نہ ہاریں۔ اُمید رکھنا، اِیمان رکھنا اور خُدا کی اطاعت کرنا مت چھوڑیں۔ اس کے بجائے کہیں، ”میں کبھی نہیں چھوڑوں گا/گی۔ میں کبھی ہار نہیں مانوں گا/گی۔”


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیرا شُکریہ کہ مجھے کامیابی ملنے والی ہے. میں نااُمید نہیں ہوں اورنہ ہی میں تنہا وں۔ تُو میرے ساتھ ہے اور تیرے پاس میری زندگی کے لئے ایک اچھّا منصوبہ ہے۔ مجھے تجھ پر بھروسہ ہے۔ اور اَے خُداوند میں ہار ماننے سے انکار کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon