اِطمینان کی تلاش

اِطمینان کی تلاش

مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لِئے کہِیں کہ تُم مُجھ میں [مکمل] اِطمِینان پاؤ۔  یُوحنا   16 : 33

اِطمینان ان عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے جو خُدا نے ہمیں عطا کی ہے اور ہمیں اس کے لیے روزانہ اُس کا شُکریہ اَدا کرنا چاہیے۔ صرف سکون کی زندگی کی خواہش کافی نہیں ہے۔ آپ کو خُدا کے ساتھ، اپنے آپ کے ساتھ اور اپنے اِرد گرد کے لوگوں کے ساتھ اِطمینان کی تلاش کرنی ہے۔ میں نے محسوس کیا ہے کہ میں جتنی شُکر گزار ہوتی ہوں، اُتنی ہی مطمئین ہوتی ہوں۔ شُکر گزاری میری توجہ ان باتوں کی طرف مرکوز کرنے میں مدد کرتی ہے کہ جو میرے پاس ہے نہ کہ جو میرے پاس نہیں ہے، مجھے فکر کرنے کی بجائے اپنی نعمتوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی اجازت دیتی ہے۔

جب اِطمینان کے ساتھ چلنا ایک ترجیح بن جاتا ہے تو آپ اسے ہوتا ہوا دیکھنے کے لیے ضرور کوشش کریں گے۔ میں نے خُدا سے برسوں دُعا کرتے ہوئے گزاردیئے کہ وہ مجھےاپنا اِطمینان دے اور آخر کار مجھے احساس ہوا کہ اُس نے مجھے پہلے ہی اِطمینان فراہم کر دیا تھا لیکن مجھے اسے چُننا پڑا۔ یسوع نے یُوحنا 27:14  میں کہا کہ ، "مَیں تُمہیں اِطمِینان دِئے جاتا ہُوں۔” یسوع نے پہلے ہی آپ کو اِطمِینان فراہم کیا ہے۔ آج ہی اس اِطمِینان میں چلنے کا فیصلہ کریں!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیرا شُکر ہو کہ تُونے مجھے پُرسکون زندگی گزارنے کے لیے وہ سب کچھ فراہم کیا جس کی مجھے ضرورت ہے۔ آج میں اس اِطمینان کو حاصل کرنے اور آرام سے زندگی گزارنے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں، یہ جانتے ہوئے کہ تُو کسی بھی آزمائش یا۔مصیبت سے بڑھ کر ہے جن سے میں گزر رہا/رہی ہوں۔ تُو وہ سب کچھ ہے، جس کی مجھے ضرورت ہے۔ تُو میرا سکون ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon