اِیمان لائیں

یسوع نے جواب میں اُن سے کہا خُدا کا کام یہ ہے کہ جِسے اُس نے بھیجا ہے اُس پر اِیمان لاؤ۔                     یُوحنّا 6 : 29

عام طور پر چھوٹے بچّے اپنے والدین کی کہی ہوئی ہر بات کا یقین کرلیتے ہیں اور خُدا بھی چاہتا ہے کہ ہم اُس کے ساتھ اِسی طرح کا تعلق رکھیں۔ وہ چاہتا ہے کہ جو کچھ اس نے اپنے کلام میں ہمارے لئے کہا  ہے ہم اُس پر اِیمان رکھیں! مسیحیوں کو اکثر "اِیماندار” کہا جاتا ہے اور اِیمانداروں کوتو اِیمان رکھنا ہی چاہیے!

کیا آپ اِیمان رکھنے والے اِیماندار ہیں؟ یا شک کرنے والے ایماندار؟ بچّوں کا سا سادہ اِیمان بہت سا پھل پیدا کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اطمینان اور خوشی اِیمان لانے سے حاصل ہوتے ہیں (رومیوں 15 : 13)۔ شک، دلائل، فکر اور خوف ہر قسم کے عذاب کا سبب ہے لیکن یہ سب کچھ ایک فیصلہ کرنے سے دور ہوسکتا ہے یعنی خُدا کے کلام پر اِیمان لانے کا فیصلہ۔ اِیمان رکھیں کہ آپ کے لئے بھلائی پیداہوگی۔ اِیمان رکھیں کہ جب آپ توبہ کریں گے تو آپ کے گناہ مکمل طور بخشے جائیں گے، اِیمان رکھیں کہ خُدا آپ کی ہر ضرورت کو پورا کرنا چاہتا ہے اور یہ کہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے اور ہمیشہ آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

جب ہم اِیمان رکھتے ہیں تو ہم خُدا کے آرام میں داخل ہوتے ہیں اور اپنی زندگی کے ہر دِن میں خوشی مناتے ہیں۔ ہم ہر روز اپنی زندگی میں  بھروسہ کرسکتے ہیں کہ ہمارا مستقبل خُدا میں محفوظ ہے۔

 

اگر آپ کو کسی بات پر شک کرنا ہی ہے تو اپنے شکوک پر شک کریں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon