اِیمان کا قدم اُٹھاؤ

اِیمان کا قدم اُٹھاؤ

پطرس نے اُس سے جواب میں کہا اَے خُداوند اگر تو ہے تو مجھے حکم دے کہ پانی پر چل کر تیرے پاس آؤں۔ اُس نے کہا آ۔ پطرس کشتی سے اُترکر یسوع کے پاس جانے کے لئے پانی پر چلنے لگا۔   متّی 14 : 28 ۔ 29

جب خُداوند یسوع نے پطرس سے کہا کہ آ اور اُس نے کشتی میں سے باہر قدم نکالا تو اس کے اس عمل نے یہ ثابت کیا کہ وہ خُدا کے کلام پر بھروسہ کرتا ہے۔ جب خُدا آپ کو کچھ کرنے کے لئے کہتا ہے تو کیا آپ قدم اُٹھانے سے پہلے حالات کے ٹھیک ہونے کے منتظر رہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ اِیمان نہیں ہے۔ بڑے کام کرنے کے لئے عموماً ہمیں وہ چھوڑنا پڑے گا جو ہمارے پاس ہے اور ایمان کے قدم بڑھانے پڑیں گے۔

خُدا نے ابرہام سے کہا کہ وہ اپنے ملک، اپنے گھر اور اپنے ناتے داروں کو چھوڑ دے اور اُس ملک میں چلا جائے جو وہ اُسے دکھائے گا اور جب وہ اپنا سفر شروع کرے گا تو وہ اسے وہاں پہنچننے کی راہ بھی بتائے گا۔ ابرہام کو چھوڑنا تھا اور وہ جانتا نہ تھا کہ وہ کہاں جارہا ہے۔ اسے ایمان کہتے ہیں!

جب آپ خُدا کی فرمانبرداری میں قدم بڑھاتے ہیں آپ اس کی وفاداری کا تجربہ کریں گے۔ اور آپ کا ایمان مضبوط ہوجائے گا۔ خوف کو آڑے نہ آنے دیں کیونکہ خُدا آپ کو کبھی بھی نہیں چھوڑے گا اور نہ ہی آپ سے دستبردار ہوگا۔


اج کا قوّی خیال: میں ایمان کا قدم اُٹھانے سے خوف زدہ نہیں ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon