جب آپ دُعا کرتے ہیں خُدا سُنتا ہے

اَے سب بدکرداروں میرے پاس سے دور ہو کیونکہ خُداوند نے میرے رونے کی آواز سُن لی ہے۔ خُداوند نے میری مِنّت سُن لی۔ خُداوند میری دُعا قبول کرے گا۔                  (زبور ۶: ۸ ۔ ۹)

جب ہم دُعا کرتے ہیں خُدا ہماری سُنتا اور ہمیں جواب دیتا ہے۔ یہ بہت اہم ہے کہ جیسا داوٗد آج کی اس آیت کولکھتے ہوئے پُراعتماد تھا ہم بھی ہوں۔ جب تک آپ کو یقین ہے کہ خُدا آپ کی طرف ہے تو آپ اعتماد سے زندگی گزارسکتے ہیں اور یہ حقیقت زندگی کی جنگ جیتنے میں آپ کی مددگار ہوگی۔ آپ تنہا نہیں ہیں خُدا آپ کے ساتھ ہے!

مزامیر کو پڑھنا خُدا کی آواز سُننے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ وہ اپنے کلام کے وسیلہ سے ہم سے بات کرتا ہے اور خاص کر مصیبت کے ایام میں زبور بہت حوصلہ بخشتے ہیں۔ جب آپ مزامیر کی تلاوت کریں تو سوچیں کہ یہ آپ کے لئے ہیں۔ ان پر یہ سمجھ کرغور نہ کریں کہ یہ کسی اور کے لئے ہیں اور یاد رکھیں کہ آپ کے لئے یہ خُدا کے شخصی خطوط ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ جانیں کہ وہ آپ کے لئے اچھّے منصوبے رکھتا ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون آپ کا مخالف ہے کیونکہ وہ آپ کے ساتھ ہے۔ خدا نے داوٗد کو اس کے دشمنوں سے چھڑایا اور وہ آپ کے لئے بھی یہی کرے گا اگر آپ اُس پر بھروسہ کریں گے۔

اطمینان سے رہیں اور خُدا کا شُکر کرتے رہیں کہ وہ آپ کی زندگی میں کام کررہا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ وہ آپ کو بھولا نہیں ہے۔ وہ آپ کی دُعا کے جواب میں دیر نہیں کرے گا۔ وہ جلد بازی بھی نہیں کرے گا لیکن دیر بھی نہیں کرے گا! اپنی رویا کو اپنے سامنے رکھیں اور ہمت نہ ہاریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا آپ کو کمک بھیجے گا؛ وہ آپ کو مدد، تازگی اور قوت بخشتے گا

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon