آپ کی قوت کا منبع

خُداوند میرا زوراورراگ ہے وہی میری نجات بھی ٹھہرا۔ وہ میرا خُدا ہے میں اُس کی  بڑائی کروں گا وہ میرے باپ کا خُدا ہے میں اُس کی بزرُگی کروں گا۔           (خروج ۱۵ : ۲)

ہمیں موسیٰ اور بنی اسرائیل کی مانند بننے کی ضرورت ہے جن کا ذکر ہم نے آج آیت میں پڑھا ہے۔ میں اس بات پر زوردینا چاہتی ہوں کہ خُدا نے نہ صرف اُن کو زور بخشا(پرانے عہد نامہ  میں ہر جگہ اس بات کا ذکر ہے)  بلکہ وہ خُود اُن کا زور تھا۔ پہلا سموئیل ۱۵ :۲۹ میں خُدا کو ’’اسرائیل کا زور‘‘ کہا گیا ہے۔ غورکریں، بنی اسرائیل جانتے تھےکہ خُدا اُن کا زور ہے، لیکن پھر وہ بھول جاتے ہیں۔ اورجب کبھی وہ اس بہت اہم سچائی کو بھول جاتے تھے بحیثیت قوم وہ لڑکھڑا جاتے اورناکام ہوجاتے تھے اوراُن کی زندگیاں تباہ ہونا شروع ہوجاتی تھیں۔ جب وہ خُدا کو اپنا زورمانتے اور اُس کی طرف رجوع کرتے ہیں تواُن کے حالات بدل جاتےتھے۔

اگرچہ آپ یہ جانتے ہیں کہ خُدا آپ کا زور ہے تو بھی آپ کو اِیمان سے اُس کا زورحاصل کرنا ہے۔ میں ہرروزاپنی دُعا کے آغاز میں اِس بات کا اِقرار کرتی ہوں کہ اُس کے بغیر میں کچھ بھی نہیں کرسکتی اور زوراور توفیق کے لئےمیں اُس پر پورا تکیہ کرتی ہوں۔ وہ ہمارا حوصلہ بڑھا کراور ضرورت کے وقت ہماری راھنمائی کر کے ہمیں زور بخشتا ہے۔ وہ حکمت اور علمیت کے کلام کے وسیلہ سے ہمیں زوربخشتا ہے۔ وہ ہمارے بدن کومافوق الفطرت قوت دے کر زور بخشتا ہےتاکہ ہم مشکل لوگوں اور حالات کو برداشت کرسکیں۔

اپنے زورمیں کام کرنے کی بجائے خُدا پر بھروسہ کریں کہ وہ آپ کا زور ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ بہت سے لوگ آپ پر تکیہ کرتے ہوں لیکن آپ صرف اس وقت ان کی مدد کرسکتے ہیں جب آپ خدا پر تکیہ کریں گے۔ آج ایمان سے اس کے زور کو اپنی زندگی میں حاصل کریں اور آپ حیران ہو جائیں گے کہ آپ بہت سے کام آسانی سے کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کو اپنا زور بنا لیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon